قارئین :ہفت روزہ تلہ گنگ ٹائمز کی کاپی ملک بھر میں منگوانے کے لئے 03215473472 یا 03005476026 پر رابطہ کریں سالانہ قیمت 500 روپے
چیف ایڈیٹر ہفت روزہ تلہ گنگ ٹائمز:غلام ربانی چوہدری
ایڈیٹر:مظہر حسین چوہدری
تلہ گنگ(خصوصی رپورٹ تلہ گنگ ٹائمز :ممتاز حیدر)حلقہ این اے اکسٹھ کے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے بدھ کے روز لاہور میں اجلاس، ممتاز ٹمن کے علاوہ تمام امیدواروں کی شرکت،ٹکٹ مجھے مل گیا،ملک کبیر ایڈوکیٹ ، پارٹی نے ملک کبیر کو ٹکٹ دے دیا ملک خوشحال خان پہلا سپورٹر ہو گاملک خوشحال خان ایڈوکیٹ کی گفتگو،ملک کبیر ایڈوکیٹ کو ٹکٹ ملنا کارکنان کے جذبات کی عکاسی ہے سردار فیض ٹمن،،تفصیلات کے مطابق این اے اکسٹھ سے سردار فیض ٹمن کے استعفی کے بعد ضمنی انتخابات کے لئے چودہ امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں دے رکھی تھیں جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت لاہور میں کارکنان سے اجلاس بھی کر چکی تھی امیدواروںکے پہلے سات رکنی بورڈ نے انٹرویو کئے بعد ازاں میاں نواز شریف نے خود تمام امیدواروں کے انٹر ویو کئے بدھ کو لاہور میں ہونے والے اجلاس میںسردار ذوالفقار کھوسہ،راجہ اشفاق سرور ،مستعفی ایم این اے سردار فیض ٹمن،ملک خوشحال خان ایڈوکیٹ،ملک کبیر ایڈوکیٹ،ملک طارق ٹہی،ذوالفقار دولہہ،ملک اسد ڈھیر مونڈ،ملک آفتاب پچنند،ملک خالد ٹہی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس کے بعد ملک کبیر ایڈوکیٹ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ انہیں مل گیا ہے جس پر وہ پارٹی کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی نے انہیں ٹکٹ دیا وہ پارٹی کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ این اے اکسٹھ کی سیٹ مسلم لیگ ن کو دیں گے،اجلاس کے بعد تلہ گنگ کو مسلم لیگ ن کے پلے کارڈز،ہورڈنگز بورڈز،سائین بورڈز،بینرز ،اشتہارات سے سجا کر تلہ گنگ کو دلہن بنانے والے اور این اے اکسٹھ میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے والے ملک خوشحال خان ایڈوکیٹ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک خوشحال خان ایڈوکیٹ پارٹی کے امیدوار کا پہلا سپورٹر بنے گا کیونکہ ہم مسلم لیگ ن کے سپاہی ہیں قائد میاں نواز شریف کے مشن و پیغام کو تلہ گنگ بھر میں اجاگر کیا ٹکٹ کے حوالے سے جو فیصلہ ہو چکا منظور ہے ہم ملک کبیر ایڈوکیٹ کے ساتھ پہلی صفوں میں ہوں گے،مستعفی ایم این اے سردار فیض ٹمن نے کہا کہ ملک کبیر ایڈوکیٹ کو ٹکٹ ملنا مسلم لیگ ن کے کارکنان کے جذبات کی عکاسی ہے وہ ملک کبیر ایڈوکیٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ،بدھ کو ہونے والے اجلاس میںممبر قومی اسمبلی ایاز امیر اور ممبر پنجاب اسمبلی قاضی ظہور انور کے حمایت یافتہ سابقہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے سپورٹر جبکہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار سرداد ممتا ز ٹمن نے شرکت نہیں کی،
تلہ گنگ (ممتاز حیدر سے)تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کا اعزاز ،ملک کبیر ایڈوکیٹ کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ملنے کی خبر ایک روز قبل منگل کو ہی شائع کر دی،اہلیان تلہ گنگ کے تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کے ایڈیٹرممتاز حیدر وسینئر سب ایڈیٹر محمد ضیا ءالدین کو ایک روز قبل درست خبر شائع کرنے پر مبارکباد کے پیغامات،جس پر اہلیان تلہ گنگ نے بڑی تعداد میں تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کے ایڈیٹرممتاز حیدر وسینئر سب ایڈیٹر محمد ضیا ءالدین کوایک روز قبل خبرشائع کرنے پر فون و ایس ایم ایس کے زریعے مبارکباد دی اور تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کی ٹیم کو بروقت خبریں فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ(ن) کے حلقہ این اے اکسٹھ سے امیدوار ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے1977 ءمیں پاکستان قومی اتحاد کے ٹکٹ پر ملک سلیم اقبال کے مقابلے میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 23سے پہلا الیکشن لڑا ،1983ءمیں 4یونین کونسلز (بڈھر، سگھر،دھولر اور بڈھیال) سے ممبر ضلع کونسل اٹک منتخب ہوئے ،9سال تک بار ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے صدر اور نائب صدر کے عہدوں پر فائز رہے ،1985میں پاکستان مسلم لیگ ضلع چکوال کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اور 1997تک اسی عہدے پر فائز رہے ،1997میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر ہوئے،1999میں جب میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا گیا تو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سردار فیض ٹمن کے این اے اکسٹھ سے مستعفی ہونے کے بعد ملک کبیر ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے دیگر چودہ امیدواروں کے ہمراہ درخواستیں دے رکھی تھیںآج بدھ کو مسلم لیگ ن نے ان کو ٹکت دے دیا
تلہ گنگ (ممتاز حیدر سے)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے حلقہ این اے 61تلہ گنگ پر ایک عام کارکن کو مسلم لیگ ن کاٹکٹ دے کر پورے ضلع کوحیران پریشان کردیا۔اس نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے 14امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔جن میں سابق رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن کو فیورٹ قرار دیاجارہاتھا کہ انہیں رکن قومی اسمبلی ایاز امیر‘ ایم پی اے ملک تنویر اسلم اور ایم پی اے ملک ظہورانور کے علاوہ ضلع چکوال کے چند اور مقتدر شخصیات کی حمایت حاصل تھی۔ادھر 9دیگر امیدواروں جنہوں نے مسلم لیگ ن کے نہ صرف ٹکٹ کی درخواست دے رکھی تھی بلکہ انہوں نے اس نشست پر کاغذات نامزدگی بھی داخل کرائے ہیں اور دو روز قبل ملک کبیر ایڈووکیٹ سمیت تمام 9امیدواروں نے آپس میں ایکا کرتے ہوئے ایک مشترکہ قرارداد بھی منظور کی تھی اور میاں نوازشریف سے اپیل کی کہ جنرل پرویزمشرف کے کسی ساتھی کو ٹکٹ نہ دیاجائے اور ٹکٹ ان 9امیدواروں میں سے جس کسی کو دیاگیا۔دیگر آٹھ امیدواراس کی مکمل حمایت کریں گے۔میاں نوازشریف نے گذشتہ روز پنجاب ہاو¿س اسلام آباد میں اعلی سطح کے اجلاس میں یہ اشارہ دے دیاتھا کہ پارٹی کا ٹکٹ مسلم لیگ کے پرانے کارکن کو دیاجائے گا۔ملک محمدکبیر ایڈووکیٹ کی مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی ہرکڑے وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ رہی۔ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ ملنے پر عمومی طورپر پارٹی کے کارکنوں میں اطمینان پایاجاتاہے اس نشست پر الیکشن اکتوبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے اس الیکشن کا شیڈول آئندہ تین چار روز تک جاری ہونے کا امکان ہے۔
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ)تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کے عوامی سروے میں ملک کبیر ایڈوکیٹ نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے،ذرائع کے مطابق تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کے سروے کی رپورٹ مسلم لیگ (ن) کے قائدین تک پہنچائی گئی،تلہ گنگ (چکوال) کی سب سے بڑے اور پہلے آن لائن اخبار(نیوز ویب سائیٹ) تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام میں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کےلئے عوامی سروے ،ایک ماہ ،پانچ دن میں 13206لوگوں نے رائے دی ،سب سے زیادہ ووٹ 10314ملک محمد کبیر ایڈوکیٹ کو ملے تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے عوامی سروے شروع کیا تھا کہ ٹکٹ کس کو ملنا چاہیے 27جولائی منگل کو شروع ہونے والے اس سروے میں مسلم لیگ(ن) کے ان امیدوارون کے نام دیئے گئے ہیں جنہوں نے ٹکٹ کے لئے اپلائی کر رکھا ہے تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کے اس عوامی سروے 27جولائی سے یکم ستمبرٹکٹ کے اعلان تک پہلے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ ملک محد کبیر ایڈوکیٹ کو ملے 10314لوگوں نے ان کے حق میں رائے دی،دوسرے نمبر پر 2003لوگوں نے ملک خوشحال خان ایڈوکیٹ کو ووٹ دیئے،تیسرے نمبر پر مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک خالد ٹہی کے بھائی ملک طارق ٹہی کو 459ووٹ ملے،مستعفی ایم این سے سردار فیض ٹمن کو 217،سردار ممتاز ٹمن کو 78،کرنل(ر) سلطان سرخرو کو 51 ووٹ ملے جبکہ 84لوگوں نے یہ کہا کہ ان میں سے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہیں ملنا چاہئے۔
تلہ گنگ (ممتاز حیدر سے)گزشتہ روز پنجاب ہاﺅس میں منعقد ہونےوالے اجلاس میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو گئی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے ساٹھ سے تعلق رکھنے والے کارکن نے فیض ٹمن کیخلاف نعرہ بازی کی تو سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں پکڑ کر اجلاس سے باہر نکال دیا۔اس نے دوبارہ زبردستی اندر جانے کی کوشش کی تو سیکورٹی اہلکاروں نے ان کی درگت بنائی جبکہ شور کرنے پر حلقہ این اے اکسٹھ سے تعلق رکھنے والے لیگی کارکنوں نے بھی اس کی درگت بنائی۔
تلہ گنگ (ممتاز حیدر سے)حکومت پنجاب کی طرف سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث نہ صرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ہسپتالوں میں ادویات ختم ہو گئیں بلکہ محکمہ صحت کے ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہو گئے اور ان کے چولہے ٹھنڈے ہونا شروع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہیں بند کر رکھی ہیں۔ صرف ڈاکٹرز حضرات کو تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ ہسپتالوں میں ادویات کے لیے بھی فنڈز فراہم نہیں کیے جا رہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ عید کی آمد آمد ہے مگر محکمہ صحت چکوال کے غریب ملازمین جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اپنے اور اپنے بچوں کےلیے کوئی خریداری نہیںکر سکے اور ان کے گھروں کے چولہے تک ٹھنڈے ہو گئے ہیںَ جبکہ محکمہ فنانس فنڈز نہ ہونے کا بہانہ کر کے اپنے فرائض پورے کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف اس امر پر سختی سے نوٹس لیں۔
تلہ گنگ (ممتاز حیدر سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نثار بیگ نے تھانہ صدر تلہ گنگ کے مشہوردوہرے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث سات ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ ملزمان ساجد حسین شاہ ،سجاد حیدر شاہ ، غلام مجتبیٰ شاہ ، ظہیر عباس ، خادم حسین ،عظمت حسین اور عمران انجم نے یکم نومبر 2006ءکو رضا حیدر اور افتخار عرف شیری کو قتل کردیا تھا۔ استغاثہ ٹھوس ثبوت فراہم نہ کرسکا۔
تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی)زوالقرنین کبیر کی قذافی سٹیڈیم میں جاری انڈر 19 ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں بھی عمدہ آلراونڈر پرفارمنس اپنے کلب شائنگ کلب کی طرف سے کھیلتے ھوے 24 رنز بناے اور آوٹ نہیں ھوے جبکہ بعد میں باولنگ کرتے ھوے 6 اور میں 35 رنز دے کر 4 کھلاڈیوں کو آوٹ کیا شاینگ کلب نے پہلے کھیلتے ھوے 248 رنز بناے اور اسکے 8 کھلاڈی آوٹ ھوے اوربعد میں پی این ٹی کو228 پر آوٹ کر دیا۔
تلہ گنگ (نامہ نگار)سیکرٹری آر ٹی اے چکوال ارشد علی ٹوانہ نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر عوام سے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وہ ٹرانسپورٹرز کے ایک اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو موقع پر چیک کے دوران سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کے ساتھ گاڑیوں کو بھی بند کر سکیں گے۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے موٹر وہیکل ایگزامینر شیخ محمد یوسف، ڈی ایس پی ٹریفک سید غیور عباس کو اس ضمن میں فری ہینڈ دے دیا ہے۔
تلہ گنگ (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال عظمیٰ اختر چغتائی نے چھ مختلف ریڈرز کے تبادلے کئے ہیں جن میں سٹینو گرافر محمد اشرف جوڈیشل مجسٹریٹ عنبرین قریشی چکوال کو تبدیل کر کے سٹینو گرافر وقار احمد سدھو سول جج تلہ گنگ کردیا گیا ہے۔ قیصر عباس سٹینو گرافر وقار احمد سدھو جوڈیشل مجسٹریٹ تلہ گنگ کو تبدیل کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ عنبرین قریشی چکوال کا سٹینو گرافر مقرر کیا گیا ہے۔ غلام امیر ملک انگلش کلرک سیشن کورٹ کو تبدیل کر کے سول جج احتشام مقرب چکوال کا ریڈر مقرر کیا گیا ہے۔ غلام رسول ریڈر سول جج احتشام مقرب چکوال کو تبدیل کر کے وقار احمد سدھو جوڈیشل مجسٹریٹ تلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے۔ نمبردار ارشد محمود ریڈر جوڈیشل مجسٹریٹ وقار احمد سدھو تلہ گنگ کو تبدیل کر کے ریڈر سینئر سول جج چکوال تعینات کیا گیا ہے۔ قاضی محمد حنیف ریڈر سینئر سول جج چکوال کو تبدیل کر کے انگلش کلرک سیشن کورٹ چکوال تعینات کیا گیا ہے۔ تمام جوڈیشل اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ حکم کے مطابق یہ تمام تبادلے عوام کے مفا دمیں کئے گئے ہیں۔
تلہ گنگ (ممتاز حیدر سے)سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال نے چوہدری ایاز امیر کوآرڈینیٹر کی سربراہی میں تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں چوآسیدنشاہ کے لئے راجہ سعد اور بشیر منہالہ ، کلرکہار کے لئے حاجی محمد فیاض اور ایم پی اے ملک تنویر اسلم ، تحصیل چکوال کے لئے ضیاء الحسن زیدی ایڈووکیٹ اور سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان جبکہ تلہ گنگ کے لئے سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو، ملہال مغلاں کے لئے ملک افتخار احمد، سابقہ کونسلر سلطان محمود اور سابق رکن ضلع کونسل کپتان ارشاد احمد شامل ہیں۔ مسلم لیگ کے اجلاس میں ضیاء اللہ چکرال، ڈاکٹر اعجاز مغل ، چوہدری نصر نے بھی شرکت کی۔
جسیال (نامہ نگار)ملک میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے اہلیان جسیال کا جذبہ قابل دید،ملک اعجاز جسیال کی دعوت پر 43ہزار روپے امداد جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی ضروریات زندگی کی اشیاءجمع،تفصیلات کے مطابق سیلاب زدہ لوگوںکی مدد کے لئے ملک محمد اعجاز جسیال نے اپنے علاقے میں مہم چلائی،چیئرمین زکوة کمیٹی ملک ممتاز،ممبر زکوة کمیٹی حافظ عبدالمالک،محمد قاسم،حاجی مقرب،ماسٹر ربنواز،محمد طارق،محمد افضل اور قاضی احسان و دیگر نے علاقے سے فنڈ و امدادی سامان جمع کیا 43ہزار روپے نقد و ایک گاڑی سامان ضروریات زندگی متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف مذہبی تنظیم الخدمت فاونڈیشن کے رہنما مقبول حسین کے حوالے کیا گیا۔
تلہ گنگ (نامہ نگار ) آل پاکستان موبلائزرز اےسوسی اےشن محکمہ بہبود آبادی کا اجلاس تلہ گنگ مےں ہوا جس مےں صوبہ پنجاب کے صدر چوہدری محمد افضل ، صوبہ خےبر پختونخواکے صدر نذےر خان ، صوبہ سند ھ کے صدر سےد رےاض حسےن شاہ اور بلوچستان کے صوبائی صدر اعجاز حسےن عمرانی نے شرکت کی اس اجلاس مےں مشترکہ طور پر ےہ قرار دار منظو ر کی گئی کہ وزےر اعظم پاکستان سےد ےوسف رضا گےلانی کے اعلان پر عمل درآمد کےا جائے اور تمام گرےجوےٹ مےل موبلائزرز کو 14سکےل دے کر مستقل کےا جائے تا کہ اور زےادہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کر سکےں کےونکہ وزےر اعظم پاکستان نے 11جولائی 2009 کو تمام مےل موبلائزرز کو مستقل کرنے کا اعلا ن کےا تھا لےکن اےک سال سے زےادہ عرصہ ہو چکا ہے لےکن ابھی تک کو ئی عمل درآمد نہےں ہو سکا۔ وفاقی وزےر بہبود آبادی محترمہ فردوس عاشق اعوان نے صوبوں کو سفارش کی ہے کہ صوبے مےل موبلائزرز کو وزےر اعظم کے اعلان کے مطابق مستقل کرےں لےکن صوبے اس بارے مےں کوئی بھی لائحہ عمل تےار نہےں کر سکے ۔اور مےل موبلائزرز سخت پرےشانی کا شکا ر ہےں اور نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے قرار دار مےں ےہ بھی طے پاےا کہ اگر صوبائی بےوروکرےسی نے مےل موبلائزرز کو مستقل نہ کےا تو مےل موبلائزرز صوبائی پارلےمنٹ کے باہر اجتماعی خود سوزی کرےں گے ۔
نکہ کہوٹ (نامہ نگار) تلہ گنگ کے نواحی گاﺅں نکہ کہوٹ کے اےک طالب علم عمےر سلےم نے اور طالبہ سعدےہ کوثر نے مےٹرک کے سالانہ امتحانات مےں ضلع بھر مےں امتےازی نمبر حاصل کےے ۔عمےر سلےم اےک ٹےچر کے بےٹے ہےں جبکہ سعدےہ کوثر ضلع چکوال کہ بہترےن لےگ سپنر کامل دےن کی صاجزادی ہےں سےد ارشاد حسےن شاہ کاظمی صدر الےکٹرانک مےڈےا ، صحافی خوشنود علی خان ملک ،ملک حمےد احمد ڈائرےکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس ،ملک شفاعت سپرنگ فےلڈ ، عامر شےخ ، فرےد احمد سابق کونسلر ےونےن کونسل نکہ کہوٹ، محمد اقبال حسرت سابق نائب ناظم ےونےن کونسل نکہ کہوٹ ، عبد المنان ملک ، ڈاکٹر شعاع دےن صدر پاکستان پےپلز پارٹی نکہ کہوٹ ،ملک اےوب امےد وار حلقہ NA61مرکزی جنرل سےکرٹری عوامی پارٹی پاکستان ، صوبےدار پروےز صدر عوامی پارٹی نکہ کہوٹ مسعود احمد گوندل رہنما مسلم لیگ ن ، ریاض قدیر سابق نائب ناظم اور اہلےان نکہ کہوٹ نے دونوں طالب علموں کو خراج تحسےن پےش کےا ۔
تلہ گنگ (نامہ نگار)معروف لوک گلوکار عطا اﷲ خان عیسی خیلوی کی تلہ گنگ آمد ، سیلاب زدگان کی امداد کیلئے جھولی پھیلاﺅ مہم کا آغاز کیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف لوک گلوکار عطا اﷲ خان عیسی خیلوی نے سیلا ب زدگان کی امداد کیلئے تلہ گنگ میں جھولی پھیلاﺅ مہم کا آغاز کیا اس موقع پر مختلف تاجر، سماجی و سیاسی تنظیموں کے نمائندگان کی ایک بڑی تعداد بھی ان کے ساتھ تھی ، عوام نے عطا اﷲ خان عیسی خیلوی کی جھولی پھیلاﺅ مہم پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کھل کر حصہ ڈالا ۔
نکہ کہوٹ (نامہ نگار)تلہ گنگ کے موضع نکہ کہوٹ میں کاظمی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایک لاکھ روپے مالیت کا اشیائے خوردونوش کا سامان محکمہ بہبود آبادی ضلع چکوال اور ڈیر ہ اسماعیل خان بھیجوایا گیا ، محکمہ بہبود آبادی کے میل موبلائزر نے فنڈز اکٹھا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ، اور نکہ کہوٹ یوٹیلٹی سٹور سے اشیائے خوردونو ش خرید کر محکمہ بہبود آبادی ضلع چکوال اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھیجا گیا۔
جسیال(نامہ نگار) پہلی سالانہ پیغام قرآن کانفرنس 21رمضان المبارک بروز بدھ بوقت بعد نماز مغرب بمقام جامع مسجد توحیدیہ جسیال میں منعقد ہوئی ۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی ممتاز سیاسی و سماجی رہنما حافظ عمار یاسرتھے جبکہ حضرت مولانا قاری کلیم اﷲ سعید خان ملتانی اور قاری محمد عنایت اﷲ نے خصوصی خطاب کیا، اس موقع پر افطاری کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
نکہ کہوٹ(نامہ نگار) موضع ادلکہ میں دو افراد نے گھر میں گھس کر موٹر سائیکل اُڑا لیا ۔تفصیلات کے مطابق مدعی گل محمد ساکن ادلکہ نے پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان بشیر احمد اور محمد اشرف نے اس کے گھر میں گھس کر اسکا ملکیتی موٹر سائیکل چوری کر لیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ٹمن(نامہ نگار) مفتی محمد صدیق ٹمن کی والدہ انتقال کر گئیں ، مفتی محمد صدیق سے اساتذہ کرام اورعلمائے کرام نے تعزیت کا اظہار کیا ۔
میال(نمائندہ خصوصی) امیر خان کھرل کا بیٹا جو وانا میں تعینات تھا گاڑی بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے کے وجہ سے شدید زخمی ہوا بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ، ان کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی عوام کے علاوہ فوج کے ساتھیوں اور انکے آفیسر کرنل نے شرکت کی بعد ازاں تدفین کے دوران سپاہیوں نے فائر کرکے سلامی پیش کی ، اس سے قبل اسی خاندان کے میجر قمر بھی وانا میں شہید کئے گئے
ڈھو ک مصاحب (نامہ نگار) محمد ظہور الحق ، ظہیر عباس کے والد فتح خان منتال انتقال کر گئے ، سردار ذوالفقار دلہہ ، عبد الرازق شاد ، محمد اسلم مجال نے مرحوم کے لواحقین اور بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کیا ، فتح خان سابق حکیم ماسٹر نور خان مرحوم کے بڑے بھائی تھے اور ہر سال رمضان میں اعتکاف میں بیٹھے تھے ۔
ڈھوک مصاحب (نامہ نگار) ڈھو ک مصاحب ماڈل ویلیج کے شبیر احمد عثمانی نے تلہ گنگ ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی تنظیم کے ذریعے لوگوں میں یہ شعور بیدار کر رہے ہیں کہ آئندہ ضمنی الیکشن میں اس امیدوار کو ووٹ دئیے جائیں جو بوائز اور گرلز سکولوں کے پہلے اجراءکروائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملات صوبائی حکومت کے اختیار میں ہیں اور حکومت اگر چاہے تو ایک لمحے میں ان کا اجراءاور نوٹیفکیشن ہو سکتا ہے ۔
تلہ گنگ (نیوزڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ضلع چکوال کے نو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ترقی پانے والوں میں ساجد امیر ، اشفاق احمد ، اعجاز عباس ، محمد ظفر غلام مرتضی ، محمد اشرف ، نذر عباس ، علی اکبر ، اور محمد فیاض شامل ہیں ۔
تلہ گنگ (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے ڈیلی ویجز پر کام کرنیوالے مختلف سرکاری محکموں کے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کردیا ہے جس کے نتیجے میں ان متاثرین کے خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں مذکورہ ورک چارج ملازمین گزشتہ بارہ تیرہ سالوں سے محکمہ بلڈنگ ، محکمہ ہائی وے ، و دیگر محکموں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ، ملازمت سے برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔
تلہ گنگ (نامہ نگار) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے دو افراد شاید زخمی ہوگئے محمد نثار تلہ گنگ آرہا تھا کہ اچانک جمعہ گل موٹر سائیکل کے سامنے آگیا اور ٹکر لگنے سے جمعہ گل اور موٹر سائیکل سوار محمد نثار زخمی ہوگئے ، مضروبین کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔
تلہ گنگ (نامہ نگار) تلہ گنگ شہر کے محلہ شرق میں درزی لٹ گیا ، درزی اسد عباس نے پولیس تھانہ سٹی کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ رات کو میری دکان کے تالے توڑ کر کپڑے ، سلائی مشینیں اور دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا ہے ، مقدمہ درج تفتیش شروع ۔
تلہ گنگ (نامہ نگار) منڈی میں فروٹ اور سبزی کے تھوک ریٹوں میں من مانا اضافہ ، جس کے باعث تلہ گنگ اور دور دراز سے آئے ہوئے دکانداروں محمد رفیق ، نوید نعمان ، اشرف ، خالد شمشیر ، اور محمد اسلم نے بتایا کہ تین روز سے مسلسل بغیر خریداری کے واپس جارہے ہیں سیب70روپے ، انگور190 روپے ، آم80روپے ، کیلا50 سے 70 روپے ، درجن خرید کر رو زہ داروں کو کس ریٹ پر فروخت کریں یکم رمضان سے اٹھارہ رمضان تک صرف ایک دفعہ مقامی انتظامیہ نے بازار کا دورہ کیا جس کے باعث کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ۔
تلہ گنگ (نیوزڈیسک) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن چکوال ملک فیروز حسین کو ان کی گزشتہ کئی سالوں کی بہترین کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔
تلہ گنگ (نیوزڈیسک) صدر پولیس تلہ گنگ نے نذر حسین کی درخواست پر محمد زمان کے خلاف اسے شدید زخمی کرنے اور اس پر کتاچھوڑنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبد الرازق شاد نے کہا کہ ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کو حلقہ این اے61کا ٹکٹ ملنا یوتھ ونگ کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر اجلاس میں ٹکٹ میرٹ پر دینے کی بات کی ، تحصیل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ چودھری عامر حسین نے کہا کہ ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ ملنا کارکنوں کی کامیابی ہے انشاءاﷲ پاکستان مسلم لیگ ن یہ سیت بھی جیت جائیگی
تلہ گنگ (نامہ نگار) میال کے رہائشی غلام حسن حال مقیم کراچی کی صاحبزادی نادیہ حسن نے بی اے کراچی بورڈ میں فسٹ پوزیشن حاصل کی ہے ۔ قبل ازیں انہوں نے انٹرمیڈیٹ میں بھی امتیازی پوزیشن حاصل کی تھی ۔
تلہ گنگ (نیوزڈیسک) تبلیغی جماعت کی حمایت کرنے پر دس مسلح افراد نے حملہ کرکے چار دوستوں کو زخمی کرڈالا ، تفصیلات کے مطابق محلہ ہواپورہ تلہ گنگ کے رہائشی سجاد حیدر نے بتایا کہ وہ عمران حیدر ، عرفان حیدر اور نعیم افطاری کے بعد گھر جارہے تھے کہ سامنے سے محمد اسلام ، شوکت اقبال ، محمد جمیل ، کوثر اقبال ، پانچ سات نامعلوم افراد کے ہمراہ ڈنڈے ، و کلہاڑیوں سے مسلح آگئے اور ہمیں کہا کہ تم تبلیغی جماعت کی حمایت کیوں کرتے ہو جس پر ملزمان نے ہم پر حملہ کردیا ، سب انسپکٹر کوثر محمود نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ، ذرائع کے مطابق قبل ازیں کچھ افراد نے مسجد میںموجود تبلیغی جماعت کے مبلغین پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا تھا جنہوں نے سب کو معاف کردیا تھا ۔
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ) ضلعی حکومت چکوال نے غریب کاشتکاروں اور کسانوں کو فصلوں کی پیداوار میں جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرکے 68 یونین کونسلوں کیلئے ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات خریدے تھے جو کہ موجودہ حکومت پنجاب کے حکم پر یونین کونسلوں میں ان کی تقسیم کئے گئے ٹریکٹر واپس لے لئے گئے تھے جبکہ تاحال زرعی آلات بھی تقسیم نہیں کئے گئے جس سے اب یہ ٹریکٹر اور زرعی آلات ناکارہ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں جس سے کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے ، اگر ان ٹریکٹرز اور زرعی آلات جن میں ان کے بلیڈ ، ہلز ، بڑے کھیتوں کو ہموار کرنے کے زرعی آلات شامل ہیں کو فی الفور کسانوں میںتقسیم کئے جاسکے تاکہ ان کو استعمال میں لا کر زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے ، اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو یہ آلات کسانوں کو روزانہ کے معاوضہ بھی فراہم کئے جائیں ۔
تلہ گنگ (نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صغیر احمد قادری نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی این اے61کے ضمنی الیکشن روکنے اور فیض ٹمن کے استعفیٰ کے بعد درخواست گزار کو رکن قومی اسمبلی قرا ر دینے کی درخواستیں مسترد کردیں ، عدالت عالیہ نے چودھری پرویز الہی کی الیکشن پٹیشن خارج ہونے کے بعد درخواستوں کو غیر موثر قرا ر دیتے ہوئے خارج کیں ، دوسری جانب سٹے آرڈر کے خارج ہونے کے بعد این اے61میں الیکشن کی تیاریاں دوبارہ زور و شور سے جاری ہوگئیں ، اکتوبر کے پہلے میں الیکشن متوقع ۔
تلہ گنگ (نیوزڈیسک) عید الفطر کی چار چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، حکومت کی جانب سے جمعہ ، ہفتہ ، اتوار اور سوموار تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔
تلہ گنگ (پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل تلہ گنگ کے رہنما راجا ذولفقار علی نے کہا کہ ہم راجہ مشتاق ایڈووکیٹ کی قیادت میں متحد ہیں اور نظریاتی جیالے ورکروں کیساتھ مل کر سردار منصور حیات ٹمن کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی پنڈتوں کو تب اپنی اصلیت کا پتہ چلے گا جب تیس ہزار نظریاتی ووٹر سردار منصور حیات ٹمن کی جیت کا جشن منا رہے ہوں گے انہوں نے کہا کہ جماعت کے ورکر اپنی جان تو دے سکتے ہیں مگر بے اصولی کا ساتھ نہیں دے سکتے ۔
تلہ گنگ (ملک محبو ب الحسن سے) جامع مسجد حذیفہ ؓ تلہ گنگ شرق سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے عید سے قبل وفد روانہ ہوگا ، اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کیلئے مولانا مدثر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ملک حفیظ اگرال سابق ناظم شرق ، حاجی عبد اللطیف ، ماسٹر محمود الحسن عقیل ، حاجی مسعود احمد منگیال ، سابق کونسلر اور مولانا نوید احمد شامل ہیں ۔
تلہ گنگ (نامہ نگار) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ماہ مقدس میں تقریبا ہر شخص جہاں تھوڑی بہت عبادت میں مصروف ہے وہاں واپڈا بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے لوڈشیڈنگ کے اوقات کا چناﺅ نماز فجر نماز ظہر اور نماز تراویح کے اوقات میں کیا ہے حکام بالا نظرثانی کریں
تلہ گنگ (نامہ نگار) عید کی چھٹیوں میں تلہ گنگ شہر سے گزرنے والی بیرونی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک موثر ٹریفک کنٹرول نظام بنایا جائے جسکے تحت تلہ گنگ شہر کی مرکزی شاہراہ پر ہر قسم کی پارکنگ کو ختم کیا جائے اور ہیوی ٹریفک کا شہر سے داخلہ مکمل بند کیا جائے تاکہ دوسرے شہروں کو جانیوالی ٹریفک با آسانی گزر سکے اور ٹریفک جام نہ ہو جو سابقہ چند سالوں سے معمول بن چکا ہے ، ٹی ایم اے ، اور ڈی ایس پی خصوصی انتظامات کریں
تلہ گنگ (نامہ نگار) مکہ کالج آف کامرس تلہ گنگ کی طالبہ ساجدہ امین دختر محمد امین سکنہ میال نے بی کام پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اپنے کالج میں 903نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی طالبہ نے کہا کہ یہ کامیابی ، اﷲ تعالی کے فضل ، اساتذہ کی محنت و کوششوں اور والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے
تلہ گنگ (نامہ نگار) اے ایس آئی ملک عارف کو سب انسپکٹر کے عہد ے پر ترقی دیدی گئی ، تفصیلات کے مطابق آر پی او راﺅ اقبال نے سپیشل برانچ تلہ گنگ میں تعینات ملک عارف کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی ہے ، پروموشن ہونے پر انہیںسردار غلام مہدی سابق ایس ایس پی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الرزاق ، چودھری غلام ربانی ، یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری عامر حسین چودھری ، ملک ضمیر آف بلال آباد ، ملک سلیم بلال اعوان ، مبارک شاہ ، قاضی الطاف ، ملک کاظم ، ملک ممتاز حیدر آف تھوہا محرم خان ، ملک قدیر باز آف نرگھی ، ڈاکٹر جاوید ملک ، ڈاکٹر بشیر ملک ، ملک حفیظ ، اور ملک طارق ایڈووکیٹ نے مبارکباد دی ہے ۔
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ) تحصیل تلہ گنگ میں ”آشوب چشم“ آنکھوں کی الرجی کی وباءپھیل گئی ان دنوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ڈاکٹروں کی جان سے زور دیا گیا ہے ۔ آشوب چشم وبائی مرض ہے جس سے ہر عمر کے افراد متاثر ہو سکتے ہیں یہ بیماری آسانی سے ایک شخص سے دوسرے شخص کو لگ جاتی ہے اس میں مناسب احتیاط کرنی چاہیے ضروری ہے کہ کسی دوسرے شخص کا استعمال کیا ہوا تولیہ ، رومال ، یا ٹشو استعمال نہ کریں اور آشوب چشم والے حضرات میل ملاقات اور گھومنے پھر نے سے گریز کریں بالخصوص بچوں کے حوالے سے زیادہ محتاط طریقہ اپنایا جائے آشوب چشم کے مریض ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھویں اوررات کو سونے سے قبل ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ آئی ڈراپ استعمال کریں ۔ علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں ۔
پچنند(ضیاءقادری سے)۔مسلم لیگ(ن) کا پارٹی ٹکٹ ملک کبیر ایڈووکیٹ کو ملنا سردار فیض ٹمن گروپ کی جیت ہے۔میاں نواز شریف نے پارٹی ورکرز کی خواہشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک اچھا فیصلہ دیا۔جسے ہم کھلے دل سے قبول کرتے ہیں اور ہم ملک کبیر ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ ملنے پر مطمئن ہیں ان الفاظ کا اظہار پچنند میں مسلم لیگ (ن) کے آگنائزر ملک ریاض اعوان نے تلہ گنگ ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پارٹی ورکرز کا خیال رکھتے ہوئے اور ان کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ دے کر این اے60کے لیڈران کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے حلقے کی بہتری کے نمائندہ بنیں اور اپنے حلقے کے مسائل کو سمجھنے کی طرف توجہ دیں نا کہ این اے61کے کاموں میں مداخلت کریں۔ایاز امیر کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمارے حلقے میں اپنی حکمرانی جتائیں۔یہ ہمارا اپنا معاملہ ہے اور ہم اسے بخوبی سرانجام دینا جانتے ہیں۔میں ایاز امیر کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ حلقہ این اے61کے مسائل اور معاملات میں دخل اندازی چھوڑ دیں۔پارٹی قیادت نے این اے61کے حق میں فیصلہ دے کر یہ بات ان پر واضع کردی کہ جس کا کام اسی کو سانجھے۔ہم اپنے فیصلے خود کرنا چاہتے ہیں ہمیں کسی دوسرے حلقے کے نمائندہ کی ضرورت نہیں۔ہم تمام پارٹی ورکرز متحد ہیں۔مسلم لیگ(ن) کو واضع برتری سے کامیاب کروائیں گے۔
پچنند(ضیاءقادری سے)۔تلہ گنگ(چکوال) کی سب سے بڑی اور پہلی اردو آن لائن نیوز ویب سائیٹ تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کی ٹیم عید سیلاب زدگان کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے میں گزارے گی۔پچنند اور اس سے ملحقہ اہلیان علاقہ سے گزارش ہے کہ وہ اس ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوجانے والے بھائیوں کی دل کھول کر امداد کریں۔تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کی ٹیم پچنند اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جاکر متاثرین سیلاب کے لیے اپنی تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے فنڈ امداد اکٹھی کرے گی۔سیلاب زدگان کے لیے اکٹھی کی گئی رقم حکومت پنجاب،پاک فوج اور فلاحی اداروں کو فوری طور پر بھیج دی جائے گی۔عید کے موقع پر اپنے ضرورت مند بھائیوں کو مت بھولیں اور تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کی ٹیم کو دل کھول اپنے عطیات دیں۔آپ کا دیا گیا ایک ایک روپیہ متاثرین تک پوری ایمانداری کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم بے گھر ہوجانے والے افراد کے ساتھ ہیں۔
پچنند(ضیاءقادری سے)۔پچنند میں عالمی تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے امدادی کیمپ کا انعقاد کیا۔جس میں علاقے بھر کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔امیر انقلابی،محمد یونس،ملک ریاض اعوان،شوکت علی خان،محمد بشیر،علامہ جعفر صادق اور دیگر تحریکی کارکنان نے کامیاب کیمپ کا انعقاد کر کے سیلاب میں متاثر ہونے والے اپنے بھائیوں کے لیے امداد جمع کی۔تحریک منہاج القرآن کے پچنند میں موجود اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ بانیِ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سیلاب کے متاثرین کی بحالی کے لیے احکامات صادر فرمائے جن پر ہرعمل کرتے ہوئے اپنا تمام تر وقت امدادی کاروائیوں میں صرف کررہے ہیں۔
تلہ گنگ(ضیاءقادری سے)۔تلہ گنگ کی مشہورومعروف مذہبی شخصیت علامہ گل محمد سیالوی ناظم اعلیٰ دارالعلوم ضیاءقمر الاسلام رحمانیہ نوریہ ملکوال مدینہ شریف میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔وہ وہاں اعتکاف کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔گزشتہ دنوں شاگردوں کی بڑی تعداد نے علامہ گل محمد سیالوی کو سعودی عرب کے لیے روانہ کیا۔
تلہ گنگ (ممتاز حیدر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ این اے 61کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے اُمیدوار ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کےلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دےدی کمیٹی کے سربراہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار ہوں گے جبکہ ممبران میں دوست محمد کھوسہ،صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ،نجمہ حمید شامل ہیں جواین اے اکسٹھ میں ملک محمد کبیر ایڈوکیٹ کی انتخابی مہم چلائیں گے۔
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملک محمد کبیر ایڈوکیٹ کو ملنے پر لیگی کارکنوں کاملک محمد کبیر ایڈوکیٹ کا تاریخی استقبال،جمعہ کے روز ملک کبیر ایڈووکیٹ کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں نکہ کہوٹ سے تلہ گنگ شہر لایا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم لیگی کارکنوں اور راہنماو¿ں نے شرکت کی۔ جلوس میںسابق ایم این سے سردار فیض ٹمن ، ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان ،سابق ممبر پنجاب اسمبلی کرنل سلطان سرخرو، ملک طارق ٹہی ، راجہ ثناءالحق، عبدالرازق، ملک اسد علی ڈھیر مونڈ،سابق تحصیل نائب ناظم آفتاب پچنند،الطاف بڈھیال شامل تھے جبکہ سردار ذوالفقار دلہہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلے جانے کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے،انکی جگہ انکے بھائی حاجی ریاض شریک ہوئے ،ملک خوشحال خان ایڈوکیٹ بھی کراچی روانہ ہو گئے انہوں نے بھی جلوس میں شرکت نہیں کی ،شرکاءسے امیدوار مسلم لیگ ن ملک محمد کبیر ایڈوکیٹ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے انہیں ٹکٹ دیا وہ غریبوں کے نمائندہ ہیں اور غریبوں کے حقوق کے لئے ہی جدوجہد کریں گے سرداری نظام کا خاتمہ ہو چکا،کسی غریب کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی این اے اکسٹھ سے سیٹ حاصل کرے گیاجلوس میں شامل کارکنوں اوردیگر قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کبیر ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے درخواست دینے والے سابقہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے سپورٹر ممتاز ٹمن کو الیکشن نہ لڑنے اور ن لیگ کے امیدوار ملک محمد کبیر ایڈوکیٹ کی حمایت کے لئے کوششوں کا آغاز، ذرائع کے مطابق جمعہ کو ممبر قومی اسمبلی ایاز امیر اور ممبر پنجاب اسمبلی ملک ظہور انور نے ٹمن میں سردار ممتاز ٹمن کی رہائشگاہ پر افطار پارٹی میں شرکت کی،ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے سردار ممتاز ٹمن کو اس بات پر قائل کرنا تھا کہ وہ الیکشن نہ لڑیں اور ن لیگ کے امیدوار ملک محمد کبیر ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیں، ذرائع کے مطابق جس طرح چوہدری ایاز امیر اور ظہور انور نے ممتاز ٹمن کو ن لیگ کے ٹکٹ کے لئے درخواست دینے پر قائل کر لیا تھا اسی طرح امید ہے کہ وہ ان کو ملک محمد کبیر ایڈوکیٹ کی حمایت کے لئے بھی قائل کر لیں گے۔
تلہ گنگ (ممتاز حیدر سے)سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو چھ ستمبر سے سکولوں میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق تمام اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھ ستمبر کو سکولوں میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ تاہم طلباءو طالبات تیرہ ستمبر سے سکول میں حاضر ہونگے۔فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ این اے 61کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے اُمیدوار ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کےلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دےدی کمیٹی میں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،ایم این اے خواجہ سعد رفیق ،ایم این اے حمزہ شہباز شامل ہیں جبکہ کمیٹی کا انچارج لیگی رہنماءملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ کو بنایا گیا ہے۔
تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاور انچارج انتخابی مہم لیگی اُمیدوارحلقہ این اے 61ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 61سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے تمام خواہشمند اُمیدوار مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے فیصلہ پر سرخم تسلیم کرتے ہیں اور ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کی کامیابی کےلئے ''دامے درمے سخنے ''اپنا کردار اداکریں گے ۔ایک ملاقات میں ملک اسد علی خان نے بتایا کہ اس ضمنی الیکشن میں میاں محمد نواز شریف خود دلچسپی لے رہے ہیں اور انشاءاللہ حلقہ کی عوام میاں محمد نواز شریف کو مایوس نہیں کرے گی اور ن لیگ کے اُمیدوار ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کو کامیاب کرا کر تحصیل تلہ گنگ کو مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت کر دے گی ۔
تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنماءچودھری محمد ریاض،سابق ایم این اے چودھری خورشید زمان آف گوجر خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پرسابق ایم این اے سردار محمد فیض ٹمن،ن لیگ کے اُمیدوارحلقہ این اے 61 ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ ،چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز غلام ربانی چودھری،انجمن اراعیاں ضلع چکوال کے رہنماﺅں صوبیدار (ر) چودھری غلام جیلانی،الحاج عبدالقیوم چودھری،چودھری محمد رفیق،چودھری مسعود احمد، چودھری محمد راشد،چودھری رشید احمد،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ عبدالرازق شاد،تحصیل جنرل سیکرٹری عامر حسین چودھری ،نائب ڈویژنل یونین آف جرنلسٹ راولپنڈی ریجنل نذر حسین چودھری اورصدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں قاضی عبدالقادر نے چودھری محمد ریاض اور چودھری خورشید زمان و دیگر لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔
تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) انگلش ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول ملک ارشد آف مورت کی کامیابی ، اٹھارواں گریڈ ملنے پر دوستوں نے مبارکباد دی ، تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیچر ملک ارشد آف مورت کو انٹرویو میں کامیابی کے بعد 18واں گریڈ دیدیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے جلد انہیں نئی ذمہ داریاں دیدی جائیں گی
تلہ گنگ (تلہ گنگ ٹائمز رپورٹ) ماضی میں ایک ہی پارٹی میں سیاسی جدوجہد کرنے والے آج آمنے سامنے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ جنہیں حلقہ این اے61کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے ٹکٹ دیدیا ہے اورآزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے سابق تحصیل ملک سلیم اقبال آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ ماضی میں یہ دونوں سیاسی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میں رہ کر اکٹھی سیاسی جدوجہد کرتے رہیں ہیں تاہم بعد میں مسلم لیگ ق کی حمایت پر ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ اور ملک سلیم اقبال کی راہیں جدا ہوگئیں تھیں ۔ اس ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کو ایم پی اے ملک ظہورانور اعوان ، سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن ، سابق ایم پی اے ملک ظہور انور ، ملک اسد علی آف ڈھیر مونڈ ، ملک طارق آف ٹہی ، ملک خالد آف ٹہی ، ملک خوشحال خان آف کوٹ سارنگ ، سردار ذوالفقار دلہہ ، ضیاءالحسن زیدی ، چودھری لیاقت ، بیگم عفت لیاقت سمیت دیگر کی بھرپور حمایت حاصل ہے جبکہ ملک سلیم اقبال کو سردار غلام عباس کی حمایت ہے ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے نزدیک ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ اور ملک سلیم اقبال کے درمیان مقابلہ انتہائی کانٹے دار ہوگا ۔ دوسری جانب سے آزاد حیثیت سے سردار منصور حیات ٹمن نے بھی کمر کس لی ہے اور اپنے ناراض دوستوں کو ماننے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں انہیں کافی حد کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے ۔ ماضی میں ایک تینوں رہنما ایک ہی پارٹی میں رہے ہیں تاہم آج تینوں رہنما آمنے سامنے ہیں ، سیاسی حلقوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ۔
تلہ گنگ (تلہ گنگ ٹائمز رپورٹ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں نواز شریف نے بالاخر حلقہ این اے61کے ٹکٹ کا فیصلہ کردیا ، جبکہ مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کے خدشات بھی بے بنیاد نکلے ، تمام ٹکٹ کے خواہشمند رہنمامتحد ہوگئے ، ن لیگ کی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اس حوالے سے جمعہ کے روز سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان ، سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن ، سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو اعوان ، ملک اسد علی ڈھیر مونڈ ، ملک طارق آف ٹہی ، ملک خالد آف ٹہی ، سردار ذوالفقار دلہہ کے بھائی حاجی ریاض ، ایاز امیر گروپ کے سرکردہ افراد ، سابق ایم پی اے چودھری لیاقت کے صاحبزادے چودھری حیدر سلطان ، ملک اسلم لاوہ ، حاجی فیصل ممدوٹ ایڈووکیٹ ، رانا محمد انور ایڈووکیٹ ، ملک اعجاز جسیال ، عبد الرازق شاد ، سمیت سابق ناظمین ، و نائب ناظمین ، کونسلرز کی بڑی تعداد نے ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کا استقبال کیا جلوس شہر سے گزر کر ریسٹ ہاﺅس پہنچا جہاں پر تمام رہنماﺅں نے تقاریر کیں اس موقع پر افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا شو آف پاور نے حلقہ این اے61کی سیاست میںہلچل پیدا کردی ۔
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ) ہائیکورٹ میں دائر بلدیاتی انتخابات اور ایڈمنسٹریٹر ز کی تعیناتی کے حوالے سے دائر رٹ پر عدلیہ کے سخت موقف سے پنجاب حکومت پریشان ہوگئی ، ذرائع کے مطابق نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو مکمل کرکے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے ۔ حکومت پنجاب نے تاحال ایڈمنسٹریٹر ز کی مدت میں اضافے کیلئے سمری بھی گورنر پنجاب نہیں بھیجی ۔ بعد سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق عید الفطر کے غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرکے انکی زیر نگرانی بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے تاہم سرکاری ذرائع اس کی تصدیق نہیں کررہے ہیں ۔
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ) تحصیل تلہ گنگ میں کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ، قانون بے بس ، دیہاتوں کے دکاندار بھی مارکیٹوں کا رخ کرنے سے کترانے لگے ، تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے ، اور پٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے اشیائے خوردونو ش کے ریٹوں میں بھی من مانا اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، جب کہ اس حوالے سے انتظامیہ بلکل بے بس نظر آتی ہے ۔
تلہ گنگ (پ ر) حضر ت علامہ قاضی امیر حسین چشتی سیاسی مصروفیات کے باعث عید کے دوران پورا ہفتہ اپنے آبائی گاﺅں ٹہی میں رہیں گے اور سابق تحصیل ناظم ملک سلیم اقبال کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ یکم ستمبر کو شریعت کالج کی شاخ تلہ گنگ میں افطار پارٹی دی گئی جس میں سینکڑوں خواتین و حضرات کے علاوہ ملک سلیم اقبال نے بھی شرکت کی ، جبکہ27رمضان المبارک کو شریعت کالج ٹہی میں ایک بڑے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کے مہمان خصوصی ملک سلیم اقبال ہونگے ، ۔ حضرت علامہ قاضی امیر حسین چشتی منگل سے ہر زور مختلف مقامات پر بڑے مذہبی پروگراموں میں خطابات کریں گے یہ سلسلہ آئندہ منگل تک جاری رہیگا جبکہ عید الفطر کے موقع پر بھی جامع مسجد غوثیہ میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرینگے گزشتہ رات بھی ان کا انٹرویو ٹی وی چینل پر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں مخالفت ضد بازی اور سیاست برائے سیاست سے ہٹ کر اچھے باشعور لوگوں کو اقتدار میں لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ پارٹی کے لیڈر اچھے کردار کے مالک ہیں مسلم لیگ ن صحیح جماعت ہے مگر تحصیل تلہ گنگ میں پارٹی میں آنیوالے چند لوگوں نے اس کے وقار کو ختم کردیا ہے ۔
ڈھوک پٹھان (نامہ نگار) نجب پٹرولیم کے مالک ملک نواب خان آف ڈھوک پٹھان انتقال کر گئے ، مرحوم ملک نواب خان علاقہ کی سماجی شخصیت ملک فتح خان ، ملک غلام شبیر ، ملک بنارس کے والد تھے نماز جنازہ میں ملک سلیم اقبال ،سردار منصور حیات ٹمن ، ڈاکٹر مقصود ٹمن ، چیف آف اعوان ملک صفدر اعوان ، ملک محمد قیوم اعوان ، قاضی صہیب احمد ، اور غلام ربانی چودھری کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
تلہ گنگ (محمد حسین چودھری سے) انجمن تاجراں کے مرکزی رہنما شیخ امتیاز کے والد نور محمد شیخ انتقال کر گئے ، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شیخ امتیاز اور شیخ غلام عباس سے علاقہ کی مذہبی ، سماجی ، کاروباری ، سیاسی شخصیات نے تعزیت کی ہے ۔
تلہ گنگ (نامہ نگار) پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں مسلم لیگ کے مرکزی قائد میاں محمد نواز شریف کے سامنے این اے61کے ٹکٹ کے حوالے سے بہترین بریفننگ دینے پر جھاٹلہ سے مسلم لیگی کارکن ہدایت اﷲ کو ملک محمد طارق آف ٹہی نے دس ہزار روپے کا انعام دیا
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ) حکومت پنجاب نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ کیلئے پونے چار کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ، ترقیاتی کاموں کا آغاز ، تفصیلات کے مطابق آڈیٹوریم ، فیکلٹی لاﺅنج ، وارڈن کی رہائش اور سائنس لیبارٹری میں مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب نے پونے چار کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ہے ۔ فنڈز کے اجراءکے بعد کالج ہذا میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ کا بی ایس سی کا رزلٹ صفررہا ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ تلہ گنگ میں بی ایس سی میں کوئی طالب علم کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔ ادارے کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرنسپل کی پوسٹ پر جلد گریڈ 20کے پروفیسر کو تعینات کیا جائے
تلہ گنگ (نامہ نگار) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ پروفیسر اولیاءریٹائرڈ ہوگئے جبکہ الطاف حسین ظفر نے بطور انچارج پرنسپل کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔
تلہ گنگ (نامہ نگار) مولانا صابر ایوب نے چکوال روڈ پر اگرال پٹرول پمپ کے سامنے واقع مدرسہ میں معززین علاقہ کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر دیا ، جس میں تحصیل بھر سے علمائے کرام ، و معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تلہ گنگ (پ ر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ کی طالبا ت نے بی اے کے سالانہ امتحانات 2010میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ، 32 طالبات نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی جن میں بائیس طالبات کے حاصل کردہ نمبر 500سے زائد ہیں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں جویریہ رحمان 597، صائمہ اعجاز 570، لنبی حیات 561، حاجرہ جبین 558، اور سمیرہ اقبال و ام ایمن 549شامل ہیں اس لحاظ سے گورنمٹ گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ ضلع چکوال کے عمدہ نتائج دکھانے والے اداروں میں شامل ہے جس کا تمام تر کریڈٹ کالج کی پرنسپل اساتذہ اور معاون سٹاف کو جاتا ہے اور وہ مبارکباد کے مستحق ہیں مزید برآں اسی ادارہ میں حالیہ سیشن 2010-11سے بی ایس کلاسز کا اجراءبھی پہلی بار کیا جارہا ہے جس سے تحصیل بھر کی ان طالبات کو فائدہ ہوگا جو پرائیویٹ ادارہ جات یا بیرون شہر تعلیم کے حصول کیلئے بھاری اخراجات ادا کر رہی تھیں تلہ گنگ شہر اور گردونواح کی طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسر ہے علاقہ کے عوام نے بی ایس سی کلاسز کے اجراءکے سلسلہ میں پرنسپل و سٹاف کی بے لوث کوششوں کو سراہا ہے ۔
تلہ گنگ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں ملک محمد الطاف سابق ممبر ضلع کونسل چکوال ، ملک اسد نواز ، غلام شاہ تنویر ، نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے میرٹ کو مد نظر رکھ کر انتہائی اچھا فیصلہ کیا ہے انشا ءاﷲ این اے61 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ ہی کامیاب ہونگے اور ہم سب ملکر انکی انتخابی مہم چلائیں گے انہوں نے کہا کہ ایک قومی روزنامے میں ہمارے حوالے سے شائع ہونیوالی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ہم اپنے قائد ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے ۔
تلہ گنگ (نامہ نگار) ممتاز قانون دان رانا محمد انور ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ کارکنوں کی آواز پر پارٹی ورکر ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ کو دینے پر مسلم لیگی کارکنوں کی فتح قرار دیا ہے اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
تلہ گنگ (پ ر) سابق ممبر قومی اسمبلی سردار منصور حیات ٹمن نے کہا ہے کہ میں حلقہ این اے61میں شامل 200سے زائد دیہات کی گلی گلی سے واقف ہوں اور لوگوں کے مسائل کو بہتر طورپر سمجھتا ہوں اور اقتدار سے باہر رہ کر بھی لوگوں کی خدمت کرتا رہا ہوں ، اگر مجھے موقع ملا تو میں اپنے علاقے کی ترقی اور لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ میرا فوکس بے روزگاری ، اور زراعت کی ترقی پر ہوگا اور میں نوجوان نسل کے خوشحال مستقبل کیلئے کام کروں گا ۔
تلہ گنگ (پ ر) سردار منصور حیات ٹمن کا ڈھوک مریاں کا دورہ ، ڈھوک مریاں کی متعدد شخصیات کا اپنی برادری اور دوستوں سمیت سردار منصور حیات ٹمن کی حمات کا اعلان ، غلام حیدر ، پیراں دتہ ، مظہر حسین ، محمد امیر ، اﷲ دتہ ، نذر حسین ، محمد حبیب اورظ فر اقبال نے اپنی برادریوں اور دوستوں سمیت سردار منصور حیات ٹمن گروپ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔
تلہ گنگ (نامہ نگار) ملک غلام علی (چھاٹیا) ڈھوک مریاں کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر سردار منصور حیات ٹمن کا اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار ۔
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ) ٹھیکیدار محمد حسین دودیال کا سردار منصور حیات ٹمن کے اعزاز میں افطار ڈنر ، مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد کا سردار منصور ٹمن کی حمایت کا اعلان ڈنر کے بعد سردار منصور ٹمن نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاءکا ان کی دعوت اور سیاسی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ افطار ڈنر میں ساٹھ کے قریب مختلف برادریوں کے لوگ شریک تھے جنہوں نے سردار منصور حیات ٹمن کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا شرکاءمیں ٹھیکیدار محمد اشرف ، مولوی فضل ، فضل خان اوٹھی ، غلام حسین ، ممتاز حسین ، فضل حسین ، ملک کوثر اور ملک اقبال شامل تھے تمام شرکاءنے سردار منصور حیات ٹمن کیساتھ دعائے خیر بھی کی ۔
تلہ گنگ (پ ر) تلہ گنگ شہر کی چھ لیڈی کونسلرکا سردار منصور حیات ٹمن کی حمایت کا اعلان ، لیڈی کونسلر کیپٹن کنیز فاطمہ غرب ، لیڈی کونسلرساجدہ خانم شرق ، لیڈی کونسلر نسرین اختر غرب ، لیڈی کونسلر ساجد تسنیم غرب ، لیڈی کونسلر غلام سکینہ غرب اور لیڈی کونسلر غلام فاطمہ نے سردار منصور حیات ٹمن کو آمدہ ضمنی الیکشن میں ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
تلہ گنگ (پ ر) سابق چیئرمین حاجی غلام اکبر کی رہائش گاہ پر سردار منصور حیات ٹمن کے اعزاز میں افطار ڈنر ، متعدد برادریوں کے سرکردہ افراد کے پاس ان کے گھروں میں بھی گئے جنہوں نے سردار منصور حیات ٹمن کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا سردار منصور کی حمایت کرنیوالوں میں ارشد نومی ، صوبیدار جمعہ خان ، ملک منصب خان ، ،خاکی جان ، جاوید اقبال ، اور عامر فاروق شامل ہیں ۔
تلہ گنگ (پ ر) متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے ملک کی دیگر این جی اوز کی طرح تحصیل تلہ گنگ کے سماجی اداروں نے بھی انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کیا ہے اور اس سلسلہ میں دس لاکھ سے زائد مالیت کا امدادی سامان ضلع میانوالی کے مختلف علاقوں کے چار سو خاندانوں میں خود جا کر تقسیم کیا ہے تین گاڑیوں کے اس قافلے کو تنویر صفدر ڈی او سوشل ویلفیئر چکوال اور حافظ احمد طارق نے ٹی ایم اے کے باہر ایک دعائیہ تقریب میں رخصت کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے اپنے خطاب میں تحصیل تلہ گنگ کے سماجی اداروں کے اس فعال کردار پر انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے اس موقع پر محمد سلیم اختر سوشل ویلفیئر آفیسر تلہ گنگ ، محترمہ نجم النساءسوشل میڈیکل آفیسر اور ملک ندیم اختر تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ اور محمد ارشد ملک صدر جناح ویلفیئر سوسائٹی نے تعاون کرنیوالے احباب سماجی اور کاروباری اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔
تلہ گنگ (پ ر) کلرکہار سائنس کالج کی طالبہ کنزا اکبر نے پری انجینئرنگ گروپ راولپنڈی بورڈ سے 973 نمبر لیکر بورڈ میں طالبات میں دوسری پوزیشن جبکہ ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کالج کے طلباءعبد العزیز اور نعیم اقبال نے 996نمبر لیکر بورڈ میں پری انجینئرنگ گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 55 طلباءنے اے گریڈپلس اور 55لڑکوں نے اے گریڈ حاصل کیا ۔