بینر
 
بینر

تازہ ترین خبروں کے لیے ای میل ایڈریس لکھیں۔

طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 152افراد کے ورثا کومالی مددکے نام پرحکومت سے بھیک نہیں انصاف چاہئے:انجمن تحفظ حقوق خوشحال گڑھ چھاپیے ای میل
جمعرات, 29 جولائی 2010 13:15
تلہ گنگ (تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)انجمن تحفظ حقوق خوشحال گڑھ کے مرکزی صدرملک شوکت علی ،سیکرٹری جنرل ممتاز حیدر،،سینئر نائب صدورمحمد اصغر ڈھوک کھرمار،عبدالرشید،سید مرید حسین شاہ،محمد ایوب ڈھوک شمار،محمد رفیق ولد نواب خان (مرحوم)،گل باز،نائب صدرمحمد ثقلین ،رابطہ سیکرٹری مطیع الرحمان و دیگر رہنماﺅں نے یو سی کوٹ قاضی کے سابق ناظم ملک سکندر حیات،صدرڈویژنل یونین آف جرنلسٹ راولپنڈی ریجنل سیار گل اٹک کے دو بھائیوں کی اسلام آباد طیارہ حادثہ میں المناک موت پرگہرے رنگ و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اندوہناک فضائی حادثہ بدقسمتی نہیں بدنیتی کاشاخسانہ ہے نجی مسافرطیارے کواترنے سے روک کراوراس میں سوار152انسانوں کی زندگی داﺅپرلگاکرمجرمانہ بدنیتی کامظاہرہ کیا گیا محض مالی مددکااعلان کرکے نااہل حکمران پسماندگان کے شدیدرنج وغم کامداوانہیں کرسکتے حکمران سمجھتے ہیں کہ انہوں نے مرنے والے افراد کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس مددکااعلان کرکے اپنا فرض پوراکردیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیارہنماﺅںنے مزید کہا کہ مرنے والے تومرگئے مگراس وقت ان کے پسماندگان کابھی کوئی پرسان حال نہیں ہے ،وہ اسلام آبادمیں اپنے پیاروں کی میت کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں حکمرانوں کے نزدیک عوام کی زندگی اوران کے بنیادی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ڈرون حملے ہوں ،سیلاب کی تباہ کاری ہویاپھر فضائی حادثہ صرف عام لوگ مررہے ہیں۔ ممتاز حیدر نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 152افراد کے ورثا کومالی مددکے نام پرحکومت سے بھیک نہیں انصاف چاہئے ۔طیارہ حادثہ کی فوری تحقیقات اورنعشوں کی بروقت شناخت سمیت سیلاب کے متاثرین کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔
 
 
بینر
بینر

ہر پیر کو شائع ہونے والا

بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

پول

این اے اکسٹھ:ضمنی انتخابات کون جیتے گا؟
 

مقبول ترین