|
طیارہ حادثہ میں جاں بحق یوسی کوٹ قاضی کے سابق ناظم ملک سکندر حیات اعوان کی نعش کی تاحال شناخت نہ ہو سکی |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 13:12 |
|
تلہ گنگ (تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام) مارگلہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تلہ گنگ کی یوسی کوٹ قاضی کے سابق ناظم ملک سکندر حیات اعوان کی نعش کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ،لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ لے لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق ناظم یو سی کوٹ قاضی ملک سکندر حیات اعوان آف سکا کراچی میں رہائش پذیر اپنی فیملی سے ملنے کے بعد ایئر بلیو کی فلائیٹ پر کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو ئے تھے ۔کہ حادثہ کا شکار ہو گئے ۔انکی نعش کی جمعرات شام تک شناخت نہ ہو سکی ۔جبکہ ان کے لواحقین نے اسلام آباد پمز ہسپتال جا کر اپنے ڈی این اے ٹیسٹ دے دیئے ہیں توقع ہے کہ جمعہ کے روز نعش کی شناخت کر کے میت لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی ۔ملک سکندر حیات اعوان کے دو صاحبزادے اورایک بیٹی ہے۔جبکہ چند سال قبل ان کا ایک جوانسالہ بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا تھا ۔انکی فیملی کراچی جبکہ دیگر رشتہ دار تلہ گنگ کے گاﺅں سکا میں رہائش پذیر ہیں۔
|