|
ائیر بلیو طیارہ کے فضائی حادثے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع اٹک کے امیر مولانا نواب الحسن کی شہادت پر جمعیت علمائے اسلام ضلع چکوال کا تعزیتی اجلاس |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 13:09 |
|
تلہ گنگ (تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام) ائیر بلیو طیارہ کے فضائی حادثے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع اٹک کے امیر مولانا نواب الحسن کی شہادت پر جمعیت علمائے اسلام ضلع چکوال کا تعزیتی اجلاس ۔ مولانا نواب الحسن کی المناک شہادت پر رنج وغم کا اظہار اور ان کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیااور مولانا نواب الحسن کی مغفرت اوربلندی درجات کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے قریب ائیر بلیوکے طیارہ کے فضائی حادثے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع اٹک کے امیر مولانا نواب الحسن کی شہادت پر جمعیت علمائے اسلام ضلع چکوال کے تعزیتی اجلاس میں ضلعی ہنماوں،قاری سلطان محمد،سید فاروق حسین شاہ ہمدانی ،چوہدری عبدالجبار ،قاری طارق محمود،شیخ محمد فاروق ،حاجی محمد ادریس ،حسین احمد مدنی ،حافظ محمد اسامہ نےضلع اٹک کے امیر مولانا نواب الحسن کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز فانی ہے مگر یہ حیقیقت ہے کہ بعض لوگوں کے جانے کے بعد انکی شخصیت کے نقوش باقی رہتے ہیں۔ مولانا نواب الحسن بھی ان خوش قسمت لوگوں میں سے تھے جنہوںنے ساری عمر اقامت دین کے لئے وقف کردی تھی۔اجلاس میں ان کی وفات کو مذہبی حلقو ںکے لئے بھاری صدمہ اور ناقابل تلافی نقضان قرار دیا گیااور ان کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت ،بلندی درجات اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی جے یو آئی کی ضلعی قیادت نے ائیر بلیو کے طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابرکی شریک ہے جے یو آئی کے راہنماو ں نے حا دثے میں جاں بحق ہو نے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔دریں اثناء،پنڈ سلطانی میں مسجد امیر حمزہ میں جمعیت اشاعت التوحید وسنت کے رہنماءعلامہ نصیر الدین ضیاءاور دیگر علمائے کرام نے مولانا نواب الحسن کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ۔ممتاز سماجی شخصیت حافظ عمار یاسر ،جمعیت علمائے اسلام (س) کے ضلعی امیر علامہ پیر محمد اکبر ساقی، مفتی الطاف الرحمان، تحریک خدام اہلسنت کے مولانا نور محمد آصف،جامعہ علویہ حیدریہ کے مہتمم قاری سعید احمد،مولانا عبدالرحمان عثمانی ،، مولانا حسنین احمد جھاٹلہ ، تلہ گنگ کے مرکزی خطیب مولانا عبید الرحمان انور ،قاری محمد زبیر ،مولانا تنویر الحسن نقوی ،مولانا اخلاق احمد ،مولانا خالد فاروق ملکوال ،مولانا حسین احمد ،مولانا ادریس عثمانی، مولانا محمد عثمان ،مولانا محمدآمین ۔مولانا محمد بنیامین ،مولانا عبدالرحمان نظام ،صاحبزادہ عزیز الرحمان عثمانی،قاری مظہر حسین عثمانی،قاری نور محمد ،قاری عنایت اللہ رحیمی ،قاری عبدالباسط ،قاری محمد عمیر ،مولانا محمد عمر جھاٹلہ ،مولانا فیض الرحمان ،قاری فضل محمود ،مولانا محمد اسماعیل ،قاری محمد شعیب ،قاری عبدالودود ، پروفیسر محمد عمر ،قاری محمد نثار، قاری عطاءلرحمان ،مولانا محمد علی ،مولانا عبدلرشید ،قاری عبدالحی ،قاری محمد قاسم اور مفتی ابوبکر سمیت دیگر تحصیل بھر کے علمائے کرام نے حضرت مولانا نواب الحسن کی وفات پرمرحوم کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت ،بلندی درجات اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی ہے۔
|