بینر
 
بینر

تازہ ترین خبروں کے لیے ای میل ایڈریس لکھیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حلقہ این اے 61کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ کا فیصلہ کےلئے اجلاس طلب چھاپیے ای میل
جمعرات, 29 جولائی 2010 13:07
تلہ گنگ (تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام) تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ این اے 61کے ضمنی الیکشن کے انعقاد کے خلاف حکم امتناہی کے باوجود سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ن لیگ کے مستعفی ایم این اے سردار محمد فیض ٹمن کے ماموں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نارض رہنما سردار ممتاز ٹمن جنہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ کےلئے درخواست دی ہوئی ہے چکوال سے ایم این اے ایاز امیر کے ساتھ ملکر الیکشن مہم شروع کئے ہوئے ہیں ۔تاہم معاملات اس وقت دوسرا رخ اختیار کر گئے جب سرگودھا میں ن لیگ کا ٹکٹ ہولڈر الیکشن میں شکست کھا گیا جس پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ملک بھر ہونے والے ضمنی الیکشن میں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ٹھان لی ہے ۔اب صورتحال کافی حد تک تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے چند روز پیشتر تک ضلع چکوال کی ن لیگ کی تمام قیادت کی پرزور مخالفت کے باوجود ایم این اے ایاز امیر کی اشیر باد سے سردار ممتاز ٹمن بطور ن لیگ کے اُمیدوار کے اپنی انتخابی مہم شروع کئے ہوئے تھے اچانک صورتحال تبدیل ہونے پر سٹپٹا گئے ۔جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حلقہ این اے 61کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کےلئے اجلاس طلب کیا تو ضلعی قیادت خوش ہو گئی کہ اب شائد کارکنوں کی سنی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق اگر کارکنوں کی سنی گئی تو ٹکٹ پارٹی کے درینہ کارکن سردار ذوالفقار دلہہ کو ملنے کا روشن امکان ہے ۔

 
 
بینر
بینر

ہر پیر کو شائع ہونے والا

بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

پول

این اے اکسٹھ:ضمنی انتخابات کون جیتے گا؟
 

مقبول ترین