|
چوہدری ایاز امیر کا ائیر بلیو طیارہ حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 13:04 |
|
چکوال(تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)رکن قومی اسمبلی چوہدری ایاز امیر نے ائیر بلیو طیارہ حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور حادثے کے دوران جاں بحق ہونےوالے افراد کے ورثاءسے اظہار ہمدردی کیاہے۔ چوہدری ایاز امیر نے جمعرات کے روز جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز اسلام آباد میں ائیر بلیو طیارہ کے حادثے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔ اور حادثے کے دوران جاں بحق ہونےوالے افرادکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
|