|
لڑائی جھگڑے کے چار مختلف واقعات میں اکیس افراد نے 8افراد پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 13:03 |
|
چکوال(تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)لڑائی جھگڑے کے چار مختلف واقعات میں اکیس افراد نے 8افراد پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔پہلا واقعہ تھانہ نیلہ کے علاقے حاصل میں پیش آیا جہاں پر ملزمان عرفان اور شہباز وغیرہ نے اچانک حملہ کر کے مقبول غنی ،ناصر کمال،حاضر خان، خضر حیات، ظفر اقبال اور مظہر اقبال کو شدید زخمی کر دیا،دوسرے واقعہ میں تھانہ ڈوہمن کے علاقے محمود موہڑہ داخلی غازیال میں ملزمان اسرار الحق، احتشام الحق اور قربان علی وغیرہ نے مظفر حسین کو بندوق کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا، تیسرے واقعہ میں تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقے نرگھی میں ملزمان غلام زہرا، اجمل بی بی وغیرہ نے عجائب سلطانہ پر حملہ آور ہو کر اسے شدید زخمی کر دیا۔چوتھے واقعہ میں ملزمان محمد شبیر اور اشفاق حسین وغیرہ نے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
|