|
چکوال پولیس نے 35ہزار روپے سود پر دے کر تین لاکھ 83ہزار وصول کرنےوالے سود خور کو گرفتار کرلیا |
|
|
|
جمعرات, 29 جولائی 2010 13:01 |
|
چکوال(تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)چکوال پولیس نے 35ہزار روپے سود پر دے کر تین لاکھ 83ہزار وصول کرنےوالے سود خور کو گرفتار کرلیا۔جبکہ دیگر پانچ ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔پہلے واقعہ میں چوآسیدن شاہ پولیس نے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ملزم عظمت حیات ولد محمد رزاق کو محمد ایوب کو 35ہزار روپے سود پر دے کر تین لاکھ83ہزار135روپے وصول کرنے پر گرفتار کرلیا۔ دوسرے واقعہ میں چوآسیدن شاہ پولیس نے ظہیر عباس ولد محمد نذیر ساکن ڈھریالہ کہون سے بتیس بور ریوالور،ملزم محمد عمر ولد حاجی محمد صادق سکنہ وعولہ سے دو سو تیس گرام چرس،سٹی پولیس نے سبطین حسین ولد محمد اکرم ساکن ڈھاب پڑی کے قبضے سے تیس بور پسٹل،دلدار حسین ولد محبوب حسین ساکن نشاط کالونی کے قبضے سے پانچ بوتل شراب برآمد کی، تلہ گنگ پولیس نے محمد اشتیاق کے قبضے سے تیس بور پسٹل برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
|