بینر
 
بینر

تازہ ترین خبروں کے لیے ای میل ایڈریس لکھیں۔

کو ٹ قاضی کے قریب تیز رفتار ٹینکر پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گرا چار افراد شدید زخمی چھاپیے ای میل
بدھ, 28 جولائی 2010 17:39
تلہ گنگ (تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام) تلہ گنگ میانوالی روڈ کو ٹ قاضی کے قریب تیز رفتار ٹینکر پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گرا ۔چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔تین کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میانوالی روڈ پر موضع کو ٹ قاضی کے قریب ایک تیز رفتار ٹینکر بارش کے سبب بننے والی پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں چار افراد27سالہ محمد افضل ولد محمد اقبال نوشہرہ،26سالہ شہزاد حسین ولد غلام جیلانی سگھر،29سالہ ارشد محمود ولد احمد خان جسیال اور 40سالہ مقدس شدید زخمی ہو گئے جنہیںفوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تین شدید زخمیوں محمد افضل،شہزاد حسین اور ارشد محمود کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔
 
 
بینر
بینر

ہر پیر کو شائع ہونے والا

بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

پول

این اے اکسٹھ:ضمنی انتخابات کون جیتے گا؟
 

مقبول ترین