بینر
 
بینر

تازہ ترین خبروں کے لیے ای میل ایڈریس لکھیں۔

این اے اکسٹھ،چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے جبکہ دیگر امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے چھاپیے ای میل
بدھ, 28 جولائی 2010 17:36
چکوال(تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)حلقہ این اے 61چکوال 2میں جہاں سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے وہاں پر دیگر امیدواروں نے بھی اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے۔اور اس وقت زیادہ تر امیدواروں کا مکمل زور اس بات پر ہے کہ انہیں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جائے۔مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کے لیے 14سے زائد امیدواروں نے سر دھڑ کی بازی لگا رکھی ہے۔تاہم بزرگ سیاسی شخصیت سردار ممتاز ٹمن کو اس وقت مقامی ومرکزی قیادت کی طرف سے مکمل طور پر سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔ادھر مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رہنما جو گزشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے تھے ایک بار پھر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔تاہم ضلع بھر کے کارکنان ان کی بھرپور مخالفت کر رہے ہیں۔جبکہ ملک سلیم اقبال کے متعلق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہیں مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے ٹکٹ کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروا دی گئی ہے۔اس حلقے کی اپنے آپ کو معروف سیاسی شخصیت قرار دینے والی شخصیت سردار ذوالفقار دلہہ نے بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست دے رکھی ہے مگر انہیں تقریباً جواب دےدیا گیا ہے۔دوسری طرف سردار ذوالفقار دلہہ کے بارے میں انکے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز قبل انہوں نے سابق ضلع ناظم اورمسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار غلام عباس خان کے گھر کوٹ چوہدریاں میں ملاقات کی یہ ملاقات اس حوالے سے اہمیت کی حامل تھی کہ سردار ذوالفقار دلہہ رات کے درمیانے پہر چپکے سے کوٹ چوہدریاں پہنچے جہاں پر انہوںنے سردار غلام عباس سے ملاقات کی اور ان سے اپیل کی کہ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ کے لیے وہ ان کے سفارشی بنیں مگر سردارغلام عباس خان نے سردارذوالفقار دلہہ کو واضح کر دیا کہ وہ لیٹ ہو گئے ہیں اور ملک سلیم اقبال کو مسلم لیگ ق کا امیدوار فائنل کر لیا گیا ہے۔اور ملک سلیم اقبال کے ہوتے ہوئے وہ انہیں ٹکٹ دلوانے میں کوئی مدد نہیں کر سکتے۔جس پر سردار ذوالفقار دلہہ مایوس ہو کر واپس روانہ ہو گئے۔ گزشتہ روز سردار ذوالفقار دلہہ نے ایک بار پھر اپنے آپ کو مسلم لیگ ن کا مخلص ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی مگر سردار غلام عباس کے ساتھ ملاقات منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی انہیں پرانے کارکنوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ سردار ذوالفقار دلہہ کو یہاں پرمسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں مل سکے گا۔حلقہ این اے61میں چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں ایک رٹ بھی دائر کی گئی ہے اور اس رٹ پر آئندہ ایک دو دنوں میں فیصلہ ہونا ہے جبکہ الیکشن کمیشن میں بھی انتخابی عذر داری کی پٹیشن بھی زیر سماعت ہے۔اور یہاں پر یہ بھی امکان ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو این اے61کا ایم این اے قرار دے دیا جائےگا۔بہرحال حلقہ این اے61میں الیکشن کے حوالے سے کافی گہما گہمی پائی جاتی ہے۔ اور اس وقت ضلع بھر کی بھاری بھر کم سیاسی شخصیات اور عوام کی نظریں این اے61کی طرف اٹھی ہوئی ہیں۔

 
 
بینر
بینر

ہر پیر کو شائع ہونے والا

بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

پول

این اے اکسٹھ:ضمنی انتخابات کون جیتے گا؟
 

مقبول ترین