|
چیئرمین چکوال پریس کلب کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے والا ملزم پولیس کو جل دے کر فرار |
|
|
|
بدھ, 28 جولائی 2010 17:35 |
|
چکوال(تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)چیئرمین چکوال پریس کلب کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے والا ملزم پولیس کو جل دے کر فرار ہوگیا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی۔ سٹی پولیس چکوال نے چیئرمین پریس کلب چکوال خواجہ بابر سلیم کی درخواست پر توہین آمیز مواد شائع کرنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ خالد اعوان ولد عبدالغفور کے خلاف درج کر کے اس کو گرفتا رکیا تھا۔ شہر کے تین شرفاءکی ضمانت پر اسے شب برات گزارنے کی چھ گھنٹے کی مہلت دی گئی مگر ملزم اپنے ضامنوں کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے تھانے میں واپس آنے کے بجائے ضمانت کروانے کے لئے عدالت پہنچ گیا۔ پولیس نے ضامنوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے قانونی مشاورت شروع کردی ہے۔
|