بینر
 
بینر

تازہ ترین خبروں کے لیے ای میل ایڈریس لکھیں۔

چکوال پولیس نے آتش گیر مادہ فروخت کرنے والے ایک شخص سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا چھاپیے ای میل
بدھ, 28 جولائی 2010 17:32
چکوال(تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)چکوال پولیس نے آتش گیر مادہ فروخت کرنے والے ایک شخص سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔سٹی پولیس چکوال نے محلہ سرگوجرہ سے آتش گیر مادہ فروخت کرنے والے محمد خان نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک درجن گولے ، چائنہ ماچس اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔جبکہ صدر پولیس نے موہڑہ کورچشم کے خرم الطاف ولد نور حسین سے تیس بور پستول برآمد کرلیا، جبکہ ڈوہمن پولیس نے اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے پر ارسلان ایوب اور ریحان ایوب کو گرفتار کرلیا۔ ڈوہمن پولیس نے ہی ملزم عبدالندیم ساکن دھیدوال کے قبضے سے تین سو دس گرام چرس برآمد کرلیا، چوآسیدن شاہ پولیس نے تیس ہزار روپے مالیت کی قیمتی گائے چوری کرنے پر محمد افضل کی درخواست پر سکندر حیات کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا۔جبکہ تلہ گنگ سٹی پولیس نے کراچی کھلونا شاپ پر چھاپے مارکر عبدالرشید کو آتش بازی کا سامان فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ چوآسیدن شاہ پولیس نے قصبہ پڈھ سے ملزمان افتخار احمد ساکن وٹلی، اظہر اقبال، خالد محمود،کو ملک داﺅد کی اسی ہزار روپے مالیت کی گائیں اور بچھڑے چوری کرنے پر مقدمہ درج کر کے ان میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تلہ گنگ پولیس نے محمد عمیر ولد مہر خان ساکن لاوہ کی دکان سے ایک سو پینتیس پٹاخے برآمد کیے۔

 
 
بینر
بینر

ہر پیر کو شائع ہونے والا

بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

پول

این اے اکسٹھ:ضمنی انتخابات کون جیتے گا؟
 

مقبول ترین