|
تحریک منہاج القرآن کے ذیلی ادارے منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے اربوں روپے کے منصوبے اس وقت جاری ہیں: شیخ عبدالغفور |
|
|
|
بدھ, 28 جولائی 2010 17:28 |
|
چکوال(تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)تحریک منہاج القرآن کے ذیلی ادارے منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے اربوں روپے کے منصوبے اس وقت جاری ہیں ،شعبہ تعلیم ہو یا صحت یا پھر فلاحی کام ہوں منہاج فاﺅنڈیشن پوری طرح سرگرم عمل ہے۔لاہورمیں بے سہارا بچوں کی کفالت کے لیے آغوش بلڈنگ کی تعمیر کا کام بھی آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ یہ بات تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کے صدر شیخ عبدالغفور نے منہاج فاﺅنڈیشن چکوال کے انچارج غلام رضا اعوان کے ہمراہ اخبار نویسوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔شیخ عبدالغفور نے بتایا کہ منہاج فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام شعبہ تعلیم میں 573سکول قائم کیے گئے ہیں جن پر 48کروڑ5لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔41کالجز اور ایک یونیورسٹی پر48کروڑ روپے جبکہ 2443خصوصی سکالر شپ کے تحت 2کروڑ85لاکھ روپے کے وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ صحت کے حوالے سے تین منہاج ہاسپٹلز تین کروڑ روپے،107فری ڈسپنسری 3کروڑ اکیس لاکھ روپے،25ایمبولینس سروس2کروڑ گیارہ لاکھ روپے کی لاگت سے کام کر رہے ہیں۔جبکہ میڈیکل کیمپس میں ساٹھ ہزار افراد کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر 1کروڑ55لاکھ روپے خرچ کیے گئے ، آغوش بلڈنگ کی تعمیر پر سولہ کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور اس وقت پچاس کے قریب مستحق اور بے سہارا بچے آغوش میں زیر کفیل ہےں۔489اجتماعی شادیوں پر5کروڑ75لاکھ روپے خرچ کیے گئے، شیخ عبدالغفور نے بتایاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت اور رہنمائی میں ملک بھر میں 107فری ڈسپنسریز اور ہسپتالوں میں ہزاروں مریض مفت علاج معالجے کی سہولتوں سے مستفیدہو رہے ہیں۔اس موقع پر انہوںنے اپیل کی کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کے لیے بنائے گئے ادارہ آغوش کے لیے زکوة، عطیات وغیرہ منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کو دی جائیں۔
|