|
محمد ضیا ءالدین:بیورو چیف پچنند تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام:ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے حوالے سے کیا کہیں گے انکی کارکردگی کیسی جا رہی ہے؟ دوست محمد کھوسہ:چیف منسٹر صاحب کی طرف سے مقامی افسران کو عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے ٹاسک دیا گیا ہے جو کہ ایڈمنسٹریٹرز کے علاقے میں ان کی مدد کریں تاکہ جو عوام کا حق ہے وہ ان تک پہنچے۔اس میں جتنے عوامی نمائندے ہیں جن میں ایم این ایز یا ایم پی ایز اور سینٹرز ہیں ان تمام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایڈمنسٹریٹرز کیساتھ جو مقامی افسران ہیں وہ انہیں سیاسی طور پر ہر قسم کی سہولیات مہیا کریں۔بجائے ان کے کام میں رکاوٹ بننے کے ان کی مدد کریں۔یہ تمام سلسلہ ابھی نیا نیا شروع ہوا ہے اس کو پختہ ہونے میں تھوڑا ٹائم لگے گا۔میں نے پنجاب میں دیکھا ہے کوئی اس طرح کے واقع ماسوائے ایک دو ضلعوں کے دیکھنے کو نہیں ملے۔ابھی معاملات باکل ٹھیک ہیں اور امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آئے گی۔
تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام:مسلم لیگ(ن) اپنے کارکنوں کو نظر انداز کیوں کر رہی ہے؟ دوست محمد کھوسہ:معینہ مدت میں کسی کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی تمام تر کوشش کرے پارٹی میں رہ کر اور پارٹی سے ہٹ کر بھی عوامی حلقوں میں وہ اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دیں۔اس میں کسی کو نظر انداز کرنے والی تو بات ہی نہیں بنتی کیونکہ جو جتنی محنت کرے گا اتنی ہی اسے پذیرائی ملے گی۔
تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام:موجودہ ملکی مسائل کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ دوست محمد کھوسہ:ہم ایک بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ۔حالات اس طرح کے بنے ہوئے ہیں کہ ان میں کام کرنا تھوڑا مشکل ہورہا ہے جیسا کہ سب سے بڑی وجہ بجلی کی تنگی،کاشتکاروں کو پانی کی تنگی،سوال سوسائٹی کے مسائل،لاءان آرڈر اور سیکورٹی کے مسائل اس میں سرفہرست ہیں۔ان معاملات میں ہم سب کو گورنمنٹ لیول پر کوشش تیز کرنا ہوگی لوگوں کو تھوڑا برداشت کرنا پڑے گا۔
تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام:بلدیاتی الیکشن کب متوقع ہیں؟ دوست محمد کھوسہ:بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لئے ہم لوگ مکمل طور پر تیار ہیں ۔ہمیں چھ ماہ کا دورانیہ پنجاب اسمبلی کی طرف سے دیا گیا تھا اس میں ہماری کوشش ہوگی کہ اسی دورانیہ کے اند اندر جلد بلدیاتی الیکشن منعقد کروائیں۔
تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام:لاوہ کو تحصیل بنانے کا کام کہاں تک ہو چکا؟ دوست محمد کھوسہ:میری اس بارے میں سابقہ تحصیل نائب ناظم ملک آفتاب اس کے علاوہ میں نے چیف منسٹر صاحب سے بھی اس بارے میں بات کی ہے اس حوالے سے ایک vibilityاس کی ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس کو علیحدہ تحصیل بنانے سے اس کی vibilityہوگی کہ نہیں۔یہ تو آسان کام ہوتا ہے کہ آپ کسی جگہ کو ضلع یا تحصیل کا درجہ دے دیں اس کا سیٹ اپ بھی دیکھنا پڑتا ہے اسے چلانے کے لئے۔
تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام:پچنند کے مسائل حل کروانے کے لئے خصوصی کرم کی نظر کب ہو گی؟ دوست محمد کھوسہ:پچنند کو درپیش مسائل جن میں سب سے بڑا واٹر سپلائی اس کے علاوہ بائی پاس اور ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں آگاہی پر انھوں نے کہا کہ جلد از جلد یہ علاقہ ان مسائل سے چھٹکارا پا لے گا ۔سب سے پہلے ہسپتال کو اپڈیٹ فوری طور پر دیا جائے گا۔
ٓٓتلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام:اہلیان تلہ گنگ کے نام کوئی پیغام؟ دوست محمد کھوسہ:آخر میں عوام کو پیغام میں انھوں نے کہا کہ ہم لوگ گھروں میں نہیں بیٹھے اور نہ ہی سو رہے ہیں ۔عوام کا درد ہمارا اپنا درد ہے ۔جہاں تک ہم سے بن پا رہی ہے وہ ہم کر رہے ہیں۔موجودہ درپیش مسائل کو تھوڑا برداشت کریں جلد ہی خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔
|