بینر
 
بینر

تازہ ترین خبروں کے لیے ای میل ایڈریس لکھیں۔

کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیسے؟ (حبیب اللہ سلفی) چھاپیے ای میل
پیر, 08 فروری 2010 17:09
جموں و کشمیر کی ریاست برصغیر کی اہم ترین ریاستوں میں سے ایک ہے جس طرح حیدر آباد،جونا گڑھ اور مناوا درجیسے مسلم اکثریتی علاقوں پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کیا اسی طرح قیام پاکستان کے اڑھائی ماہ بعد 29اکتوبر1947 کو انڈیا نے کشمیر پر لشکر کشی کی اور ریاست ہائے جموں و کشمیر پر بھی اپنا تسلط جما لیا بانی پاکستان محمد علی جناح نے پاکستانی افواج کو بھارتی لشکر کشی کا جواب دینے کا حکم دیا تو پاکستانی فوج کے انگریز کمانڈر جنرل ڈگلس گریسی نے روایتی مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے اس حکم کو ماننے سے انکار کر دیا بعد ازاں 1948ءمیں پاکستانی افواج اور قبائلی مجاہدین سری نگر تک پہنچنے والے تھے کہ بھارت یکم جنوری 1948ء کو کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے گیاجس پر سلامتی کونسل نے 12اگست 1948ءاور 5مئی 1949ءکو دو قراردادیںپاس کیں کہ جنگ بند کرکے دونوں حکومتیں کشمیر سے اپنی فوجیں واپس بلائیں تاکہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کا انتظام کیا جائے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں جنگ بندی ہوگئی اس کے بعد پاکستان کی تمامتر کوششوں کے باوجود بھارت مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کو ٹالتا رہا اور اقوام متحدہ جیسا حقوق انسانی کا علمبردار ادارہ جو مشرقی تیمور کا مسئلہ ہو، مسلمانوں کی رفاہی تنظیموں ، شخصیات واداروں پر پابندیوں کا مسئلہ ہو تو دنوں میں اپنی قراردادوں و فیصلوں پر عملدرآمد کروانے میں کامیاب ہو جاتا ہے مگر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اس نے کبھی بھارت پر اس طرح دباﺅ نہیں ڈالا جس طرح انہیں ڈالنا چاہئے تھا نام نہاد عالمی طاقتوں اور اداروں کے بھارت کی طرف جھکاﺅ کا نتیجہ تھا کہ انڈیانے ہمیشہ اس مسئلہ پر روایتی ٹال مٹول سے کام لیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ہمیشہ جوتے کی نوک پر رکھا یوں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا، کشمیر میں استصواب رائے کے وعدہ سے انڈیا صاف طور پر مکر گیا اور کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینا شروع کردیابھارت کا ہٹ دھرمی والا رویہ اور ظلم و ستم دیکھ کر کشمیریوں نے 1989ءمیںاپنی عزتوں و حقوق کے تحفظ کے لئے گن اٹھانے کا فیصلہ کیا جس پر چند برسوں میں ہی کشمیریوں مسلمانوں کی قربانیوں و شہادتوں کے نتیجہ میںمسئلہ کشمیر عالمی سطح پرواضح طور پر ابھر کر سامنے آیا، کشمیری مجاہدین کی عسکری کارروائیوں کے باعث بھارت تکلیف کی شدت سے بلبلا اٹھا تھا، آزادی کشمیر کی منزل قریب دکھائی دے رہی تھی کہ معرکہ کارگل کے دوران پاکستانی حکمرانوں نے واشنگٹن کے دباﺅ پر پسپائی اختیار کر لی یہ انتہائی مشکل دور تھا کشمیری مسلمانوں کے حوصلے پست ہوچکے تھے ہرطرف مایوسی پھیل رہی تھی کشمیری مسلمان پاکستانی ارباب حل و عقد سے اس بات پرسخت نالاں تھے کہ عین اس موقع پر جب انہیں منزل ملتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی حکومت پاکستان نے امریکی دباو¿ پرکشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اورکشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس وقت سب سے زیادہ ضرورت کشمیریوں کے مورال کوبلند کرنے اورتحریک آزادی کوکھڑا کرنے کی تھی ابتلا کے اس دور میں وہ کشمیری مجاہدین ہی تھے جنھوں نے بھارتی فوجی ٹھکانوں اورحساس تنصیبات پرفدائی حملوں کااعلان کیا اورپھر کچھ ہی عرصہ میںکشمیری فدائیوں نے بادامی باغ کورہیڈکواٹر، سری نگر ایئرپورٹ ،انڈین ائیربیس اور دیگر مقامات پرایسے تابڑ توڑ فدائی حملے کئے کہ تحریک آزادی کشمیر پہلے سے بھی زیادہ قوت سے ابھرکردنیا کے سامنے آئی اورامریکہ ،برطانیہ و یورپ کے ممالک بھی یہ کہنے پرمجبور ہوگئے کہ اس خطہ میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے ۔
کشمیری مجاہدین کے فدائی حملوں سے بھارت سخت بوکھلاہٹ کاشکارتھا بھارتی آرمی چیف سے لیکر سول حکمرانوں تک سبھی کی زبانوں سے یہ باتیں نکل رہی تھیں کہ فدائی حملوں کاہمارے پاس کوئی توڑ نہیں ہے جوشخص جان ہتھیلی پررکھ کرمرنے کیلئے تیارہوجائے دنیا کی کوئی قوت اس کاراستہ نہیں روک سکتی۔انڈین آرمی کے آفیسران کی بے بسی دیکھ کرعام بھارتی فوجی سخت خوفزدہ تھے اوربھارتی فوج میں خودکشیوں کارحجان پہلے سے کئی گنابڑھ چکاتھا بھارت کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہورہی تھیں کہ حکومت کسی طرح کشمیر سے جان چھڑائے کب تک ہندوقوم اپنے نوجوانوں کی لاشیں اپنے ہاتھوں سے جلانے کاسلسلہ جاری رکھے گی ۔یہ وہ دن تھے جب ایک بارپھر تحریک آزادی کشمیر اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی تھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اپنے جوبن پرتھی کہ امریکہ میں نائین الیون کا واقعہ ہوا اور سابق صدر پرویز مشرف ایک ٹیلیفون کال پرسرنڈر کر گئے جہاد اور دہشت گردی میں فرق کرنے والے حکمران جہاد کشمیر کو دہشت گردی سے تعبیر کرنے لگے ،نہتے کشمیریوں کی مدد سے ہاتھ کھینچ لیا گیا، شہداءکے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور بھارت و امریکہ کے دباﺅ پرکشمیری جہادی تنظیموں پر پابندیاں عائد کر دی گئیں انڈیا بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کی آڑ میں لاکھوں کی تعداد میں فوج پاکستانی بارڈر پر لے کر آیا تو سابق جرنیل نے ایسے ایسے اقدامات کئے کہ جن کا ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کنٹرول لائن یکطرفہ سیز فائر کردیا گیا، اعلان اسلام آباد پر دستخط کئے گئے اور بھارت سے یکطرفہ دوستی اور باہمی اعتماد سازی کے نام پر ملکی و قومی خود مختاری اور وقار کی دھجیاں اڑا دی گئیں لیکن پاکستانی حکمرانوں کی اس قدر بھارت نوازی کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے اہل پاکستان سے محبت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی وہ پاکستان کے ساتھ رہناچاہتے ہیں وہ اپنی گھڑیاں پاکستانی وقت کے مطابق رکھنا پسند کرتے ہیں، عیدین کا مسئلہ ہو تو ان کی نگاہیں پاکستانی روئیت ہلال کمیٹی کے اعلان کی طرف ہوتی ہیںپاکستانی لیڈر کنٹرول لائن پہنچنے کا اعلان کریں تو وہ اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہیں کرتے اور ان کی ایک آواز پر لبیک کہہ کر اپنے سینوں پر گولیاں کھاتے ہوئے کھینچے چلے آتے ہیںیوم پاکستان پر کشمیر کی گلیوں میں پاکستانی پرچم لہرایا جاتا ہے اور پاک بھارت کرکٹ میچ ہو تو ان کی تمامتر محبت اور ہمدردیاں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوتی ہیں کشمیری قوم کی پاکستان اور اہل پاکستان سے یہی وہ لازوال محبت ہے جس کی وجہ سے بھارت نے کبھی کشمیریوں کو حق استصواب رائے استعمال کرنے کا موقع ہی نہیں دیا۔
بھارت نے ساٹھ برسوں میں ہر ممکن طریقہ سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد کرنے اور کچلنے کی کوشش کی ہے مگر اس میں کامیاب نہیں ہو سکا بھارتی فوج نے ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا ،ہزاروں کشمیری ماﺅں بہنوںاور بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی،بچوں و بوڑھوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہزاروں کشمیری نوجوان ابھی تک بھارتی جیلوں میں پڑ ے ہیں۔کشمیر کا کوئی ایسا گھر نہیں جس کا کوئی فرد شہید نہ ہوا ہو یا وہ کسی اور انداز میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا نشانہ نہ بنا ہو لیکن اس کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پرکشمیری مسلمانوں کو غلام بناکر رکھنا چاہتا ہے تاریخ گواہ کے کشمیری قوم 63 برس سے عزم و استقلال کا پہاڑ بن کر بھارت کے ظلم و تشدد کو برداشت کر رہی ہے مگر ان کی بھارت سے نفرت کی شدت میں اضافہ ہی ہوا ہے کوئی کمی نہیں آئی ہم ہر سال5 فروری کو کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ملک بھر میں جہاں جماعةالدعوة، جماعت اسلامی، آل پارٹیز حریت کانفرنس اور دیگر دینی، سیاسی و سماجی تنظیمیں کشمیریوں سے تعلق میںجلسوں، ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کرتی ہیں اور کشمیریوں کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے وہاں پورے ملک میں عام تعطیل اور سرکاری سطح پر بھی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے صدر، وزیر اعظم سمیت سبھی حکومتی ذمہ داران کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی اخلاقی مدد جاری رکھنے کے بیانات داغے جاتے ہیںلیکن یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اگر آپ ان کشمیریوں کی اخلاقی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں توپھر یہ کوئی اخلاق نہیں ہے کہ آپ کشمیری مسلمانوں کے حق میں دو چار بیانات دے کر خاموش ہو جائیں اور انہیں بھارت کے چنگل میں پھنسا ہو چھوڑ دیں ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے لئے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا آج بھٹو کی وارث جماعت کی حکومت ہے موجودہ حکمرانوں کو جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میںبھارت کے ظلم و ستم اور اس کے اصل چہرے کو پوری دنیا پر بے نقاب کرنا چاہئے امریکہ کی اس خطہ میں آمد کے بعد بھارت نے بہت فائدے اٹھا لئے امریکی اور نیٹو افواج کی واپسی کی خبروں کی وجہ سے انڈیا کی عسکری و سیاسی قیادت بہت زیادہ پریشان دکھائی دیتی ہے بھارت کوامریکہ کی سرپرستی میں اس خطہ کی سپر پاور بننے کے خواب بکھرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں اس کی آٹھ لاکھ فوج خود بھارت کے لئے بہت بڑا بوجھ بنتی جا رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی ایک بار پھر اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے حال ہی میں سری نگر،جموںو کشمیرکے بعض دیگر مقامات پر کشمیری مجاہدین کے زور دار حملوں نے یہ بات پوری دنیا پر ثابت کر دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں کوئی کمزوری واقع نہیں ہوئی کشمیری مجاہدین کی عسکری کاروائیاں شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں اب وہ وقت ہے کہ پاکستانی حکمران کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیریوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں اور مضبوط و مستحکم کشمیر پالیسی ترتیب دیں 63سال سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور تسلط برقرار رکھنے والا بھارت خود کو کشمیر کا مالک اور تحریک آزادی کشمیر کے مجاہدین کو دہشت گرد قرار دلوانے پر تلا ہوا ہے مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں اس خطہ میں زبردست تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں حکومت پاکستان کو امریکہ و بھارت کے دباﺅ کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اس مﺅقف پر ڈٹ جانا چاہئے کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا بھارت سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے بھارت کو یہ بھی بتایا جائے کہ وہ سوویت یونین کے حشر کو سامنے رکھے اور اکھنڈ بھارت کے خواب دیکھنا چھوڑ دے اگر وہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے اور مقبوضہ کشمیر پر اپنا ضاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کی موجودہ پالیسی پر کاربند رہا تو کشمیر تو ایک طرف اسے خود اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا اہل اقتدارمسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے تجارت کی باتیں بھی چھوڑ دیں یہ ایک لاکھ سے زائد شہداءکے ورثاءکے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے کشمیر پر بیک چینل ڈپلومیسی بھی دھوکے کے سوا کچھ نہیں کشمیری مسلمان محض زمین کے ایک ٹکڑے کی نہیں بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کو شئہ رگ قرار دیا تھا اس لئے وطن عزیز کے دفاع کے لئے شئہ رگ کشمیر کو دشمن کے پنجہ سے چھڑانا انتہائی ضروری ہے پاکستان میں بہنے والے سارے دریا کشمیر سے آتے ہیں پرویزمشرف اوران کی کابینہ کے دیگر افراد نے بھارت کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پرعالمی سطح پر احتجاج کرنے یاعملاًبھارت کاہاتھ روکنے کیلئے کردارادا کرنے کی بجائے ہمیشہ مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کئے رکھا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہر محب وطن پاکستانی اس بات سے سخت پریشان ہے کہ بھارت 212 ارب ڈالر کی خطیر رقم سے پاکستانی دریاوں پر62 سے زائدڈیم تعمیر کررہاہے تاکہ ایک طرف پاکستان کی زرعی زمینوں کوبنجربنادے اوردوسرا جب چاہے ڈیموں میںذخیرہ پانی چھوڑ کرپاکستان میں سیلاب کی صورتحال پیداکردے اگراس وقت بزدلی و مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جاتا اور کشمیری مجاہدین کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے جاتے تو مقبوضہ کشمیر میں ڈیموں کی تعمیر کوروکا جاسکتاتھا۔ بھارت پاکستانی دریاﺅں پر ڈیم تعمیر کر کے اور دریاﺅں کا رخ موڑ کر دنیا کی سب سے بڑی پانی چوری کا ارتکاب کر رہا ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہے 17 کروڑ آبادی میں سے اس کا بیشتر حصہ زراعت کے پیشہ سے وابستہ ہے دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام بھی اللہ نے پاکستان کو ہی عطا کر رکھا ہے مگر اس کے باوجود دریاﺅں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہو چکی ہے مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ اس صورتحال میں بھی پاکستانی حکمران وہ جرات مندانہ کردار ادا نہیں کر رہے جو انہیں اداکرنا چاہئے انڈیا پاکستانی دریاﺅں پر ڈیم تعمیر کر کے بغیر جنگ لڑے پاکستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے ارباب حل و عقدپاکستان کے لئے زندگی اور موت کی حیثیت رکھنے والے اس انتہائی اہم مسئلہ پر بھارت کی ناراضگی کے ڈر سے خاموشی اختیار کر کے ملکی سلامتی و خودمختاری کو داﺅ پر لگا رہے ہیںعالمی اداروں سے مسئلہ حل کروانے کی توقع رکھنافضول ہے لاتوں کے بھوت کبھی باتوں سے نہیں مانا کرتے ہندو بنیا طاقت کی زبان سمجھتا ہے اس کو اسی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے آزادی کشمیر سے ہی پاکستان کے پانی ، بجلی و دیگر مسائل حل ہوں گے حکمرانوں کو بانی پاکستان کا یہ فرمان کہ کشمیر پاکستان کی شئہ رگ ہے یاد رکھنا چاہئے اور دل و دماغ میں یہ بات بٹھا لینی چاہئے کہ اپنی شئہ رگ کو ازلی دشمن ہندو سے چھڑائے بغیر پاکستان کا دفاع ممکن نہیں ہے۔ 
 
 
بینر
بینر

ہر پیر کو شائع ہونے والا

بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

پول

این اے اکسٹھ:ضمنی انتخابات کون جیتے گا؟
 

مقبول ترین