بینر
 
بینر

تازہ ترین خبروں کے لیے ای میل ایڈریس لکھیں۔

امریکی مولوی(خوشنود علی خان) چھاپیے ای میل
پیر, 08 فروری 2010 17:08

اتحاد بین المذاہب گروپ (مولویوں کا ایک گروپ) آج امریکی سفارت خانے میں برائن ڈی ہنٹ سے ملاقات کر رہا ہے۔۔۔ مجھے ان کے امریکیوں سے ملنے پر اعتراض نہیں بلکہ اعتراض اس بات پر ہے کہ اِن مولویوں کو شرم ہی نہیں آتی کہ عافیہ صدیقی جسے یہ سارے قوم کی بیٹی کہتے ہیں کو ایک جعلی ڈرامے میں حال ہی میں امریکی جیوری نے سزا دی ہے۔۔۔ پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔۔۔ لیکن امریکیوں کے پے رول پر رہنے والے یہ وظیفہ خوار مولوی امریکیوں سے 10دن کی مہلت بھی نہیں مانگ سکے۔۔۔ انہیں یہ نہیں کہہ سکے کہ ہم تمہارے وظیفہ خوار ہیں لیکن ہمارا منہ دکھانے کا تو چھوڑو۔۔۔ 10دن بعد تم سے ملنے آ جائیں گے۔۔۔ مجھے خصوصی اعتراض اہلحدیثوں پر ہے۔۔۔ کہ ویسے تو یہ سب بڑے ’’جہادی‘‘ ہیں لیکن امریکہ کے خلاف کلمہ حق کہنے کو یہ ’’جہاد‘‘ نہیں سمجھتے۔۔۔ مثلاً دو اہل حدیث جنہیں آج امریکی سفارتخانے میں شام 4بجے چائے پر ملنا ہے ان میں ۔۔۔عبدالغفار روپڑی اور زبیرظہیر۔۔۔ شامل ہیں جبکہ بعض لوگ خود دیوبندیوں کے بقول دیوبندیوں کی ناک کٹوانا چاہتے ہیں۔۔۔ ان میں لاہور کے دو اہم ترین مدارس کے صاحبزادگان اور لاہور کے ایک بڑے خطیب کا بیٹا تو تمام حدیں ہی پار کرتے جا رہے ہیں۔۔۔ کل ان شاء اللہ پوری تفصیل لکھوں گا کہ یہ وہاں سے کیا ’’کمائی‘‘ کر کے آئے ہیں۔۔۔ مجھے معلوم ہے یہ سطور پڑھ کر امریکی سفارتخانے جانے والے مولوی امریکیوں سے اس کی قیمت مانگیں گے کہ دیکھیں ہم کتنی ’’قربانی‘‘ دے رہے ہیں لیکن امریکیوں کا بھی مولویوں کے معاملے میں سارا کام جعلی انفارمیشن کی بنیاد پر استوار ہے ورنہ انہیں یہ معلوم ہو جائے کہ جنہیں وہ نمائندہ مولوی سمجھ کر مل رہے ہیں ان کی اصل حیثیت اور حقیقت کیا ہے تو وہ انہیں بلانا چھوڑ دیں۔۔۔ ویسے میں تو سمجھتا ہوں ایک پوری رپورٹ چھپنی چاہیے کہ کون کہاں سے کیا مراعات لے رہا ہے؟۔۔۔ مثلاً چند دن پہلے میں نے تین چار مولویوں کو رحمن ملک سے ملاقات کرنے جاتے دیکھا۔۔۔ پولیس کی ہوٹر والی ایک گاڑی آگے ایک پیچھے۔۔۔ قراقلی ٹوپیاں پہنے یہ مولوی بڑے معزز بن کر وزیرداخلہ سے ملنے جا رہے تھے۔۔۔ اس کے مقابلے میں وہ مولوی جنہوں نے ملک کیلئے کام کیا ہے ان کے پاس ایک گارڈ بھی نہیں حالانکہ ’’امریکی مولویوں‘‘ کو تو گھر والے کھانا بھی اس ناراضگی میں نہیں دیتے کہ تم کیا قوم و ملت کا سودا کر رہے ہو۔
قارئین محترم ! لاہور کے حلقے 123 میں میری معلومات کے مطابق عمران خان‘ حافظ سلمان بٹ کی حمایت کرے گا اور حلقہ 55 میں ڈاکٹر کمال کے بجائے عمران خان کے امیدوار جازی خان کی جماعت اسلامی حمایت کر سکتی ہے۔
قارئین! بھارت ان دریاؤں پر جو پاکستان کے حصے میں آئے ہیں۔۔۔ 62 یا 65 ڈیم بنا رہا ہے۔۔۔ میں اس حوالے سے جناب مجید نظامی کو لیڈر مانتا ہوں کہ سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارت جو ڈیم بنا رہا ہے وہ اڑا دینے چاہئیں۔۔۔ طویل عرصے کے بعد اہل پاکستان نے ہزاروں شہیدوں کے باپ حافظ محمد سعید کی آواز سنی ہے۔ مال روڈ پر کشمیرریلی سے ان کا خطاب ہزاروں‘ لاکھوں دلوں کی ٹھنڈک تھا۔۔۔ مجھے یقین ہے حکومت نے اگر بھارت کو ڈیم بنانے سے نہ بھی روکا تو بھی ’’مجاہدین‘‘ بھارت کو یقین دلا دیں گے کہ وہ اب مزید ڈیم نہیں بنا سکتا۔
میجر (ر) رشید وڑائچ کی صاحبزادی نے ان کی پہلی برسی پر جو خط لکھا ہے اس میں انہوں نے اپنے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے اس کا نام امیرحمزہ بتایا ہے۔ یہ بات میرے علم میں نہیں تھی کہ میجر (ر) رشید وڑائچ نے اپنے نواسے کا نام امیرحمزہ رکھا لیکن میں یہ بات بخوبی جانتا ہوں کہ جو کام میجر (ر) رشید وڑائچ مکمل نہیں کر سکے وہ سید الشہداء سیدنا امیرحمزہ رضی اللہ عنہ پر ایک جامع کتاب کی اشاعت و تیاری ہے۔۔۔ اس نے مجھ سے اس موضوع پر گھنٹوں بات کی۔۔۔ سیدالشہداء سیدنا امیرحمزہ رضی اللہ عنہ سے میجر (ر) رشید وڑائچ کا عشق ہی اس کی بخشش کیلئے کافی ہے۔۔۔ وہ کہتے تھے تاریخ نے سیدنا امیرحمزہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ انصاف نہیں کیا خصوصاً پاک و ہند میں سیدنا امیرحمزہ رضی اللہ عنہ کے کردار کو اتنا اجاگر نہیں کیا جا سکا جتنا اجاگر کیا جانا چاہیے تھا لہٰذا وہ کتاب لکھوا رہا تھا اس نے اس کیلئے ایک اخبارنویس کو اسلام آباد میں اور دو اخبارنویسوں کو لاہور میں پیسے بھی دے دیئے تھے۔۔۔ لاہور والے تو اس سے خرچہ بھی لینے آ جاتے تھے۔۔۔ لیکن عجیب بات ہے اسلام آباد والے نے چند صفحے ادھر ادھر سے اٹھا کر اس کے حوالے کر دیئے۔۔۔ لاہور والے پیسے ہضم کر گئے‘ کتاب نہیں لکھی۔۔۔ میجر (ر) وڑائچ صرف لاہور شہر کے غریبوں کو چوبرجی چوک میں جا کر ناشتہ نہیں کرواتا تھا وہ اس شہر کے بہت سے اخبارنویسوں کو بھی صبح ناشتے کرواتا تھا۔۔۔ میں نے کئی بار پوچھا میجر کیوں ایسا کرتے ہو۔ وہ کہتا تھا آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ کے پروفیشن میں بھی لوگوں کی مالی حالت خاصی خراب ہے۔۔۔ میں اور تو کچھ نہیں کر سکتا انہیں پائے کھلاتا ہوں۔۔۔ پراٹھے کھلاتا ہوں۔۔۔ وہ ایک زبردست آدمی تھا۔۔۔ میرے اور اس کے درمیان گھنٹوں بحث ہوتی۔۔۔ وہ اندر سے ایک خوبصورت آدمی تھا۔۔۔ یہ بھی درست ہے کہ وہ خرکاروں کیخلاف ایک فورس کی کمان کر کے ماؤں سے بچھڑے ہزاروں بچے واپس لانا چاہتا تھا۔۔۔ عجیب انسان تھا۔۔۔ کل اس کے بھائی نصراللہ وڑائچ بتا رہے تھے کہ ان پر وہ ایک کتاب چھاپ رہے ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ اس حوالے سے جہاں میں کام آ سکوں ضرور کام آؤں گا۔
مسلم کانفرنس کے احمد رضا قادری ضمنی الیکشن جیت گئے ۔۔۔ اس پر پیپلزپارٹی کے چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ سردار عتیق نے پیسے بانٹے۔۔۔ چودھری صاحب سے کون کہے کہ آپ بھی پیسے بانٹتے۔۔۔ چودھری عبدالمجید نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ سردار عتیق نے پنجاب حکومت سے پیسے لئے۔۔۔ چودھری عبدالمجید کو میرا مشورہ ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے پیسے لے کر بانٹتے۔۔۔ ویسے چودھری عبدالمجید کو بتاتا چلوں کہ سردار سکندر حیات مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔۔۔ سردار عتیق سب کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ ہیں جو آزادکشمیر کو چلاتے ہیں۔۔۔ ویسے پیپلزپارٹی خود سوچ لے کہ آدھے ووٹوں کا فرق ہے۔۔۔ اب تو ایسے واویلا ہی ہے۔
 
 
بینر
بینر

ہر پیر کو شائع ہونے والا

بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

پول

این اے اکسٹھ:ضمنی انتخابات کون جیتے گا؟
 

مقبول ترین