|
تلہ گنگ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری |
|
|
|
پیر, 08 فروری 2010 16:54 |
|
تلہ گنگ (چوہدری عبدالجبارسے).ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح تلہ گنگ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ زیادہ تر مقامات پر مطلع ابر آلود ہے جس سے سردی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ منگل کی شب تک جاری رہے گا اور اس دوران بارانی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔تلہ گنگ میں گذشتہ روز سے جاری وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا چندروز پہلے درجہ حرارت میں اضافہ اور دھوپ کی شدت میں تیزی آنے سے شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال کم کردیا تھا لیکن گذشتہ روز سے جاری رم جھم سے درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈک میں اضافہ ہوگیا زرعی ماہرین نے حالیہ بارشوں کو زراعت کے لئے مفید قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بارش سے چنے اورگندم کی فصل بہت اچھی ہو جائے گی۔دوسری طرف ڈے اے پی کھاد کی فی بوری قیمت رواں سیزن کی بلند ترین سطح اٹھائیس سو روپے پر پہنچ گئی ہے۔ بلیک مارکیٹنگ اور فصلوں کے لئے ڈے اے پی کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے اس کی پچاس کلو بوری کی قیمت میں مزید دو سو پچاس روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ مختلف سبزیوں کی کاشت کی وجہ سے ڈی اے پی کا استعمال بڑھ گیا ہے اور ڈیلرز اس کی بلیک مارکیٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزارت زراعت سے فوری طور پر کاشت کاروں کو سستی کھاد کی فراہمی ممکن بنانے کا مطالبہ کیا۔
|