بینر
 
بینر

تازہ ترین خبروں کے لیے ای میل ایڈریس لکھیں۔

ہفت روزہ تلہ گنگ ٹائمز(آٹھ فروری تا چودہ فروری) چھاپیے ای میل
پیر, 08 فروری 2010 16:49
 
قارئین :ہفت روزہ تلہ گنگ ٹائمز کی کاپی ملک بھر میں منگوانے کے لئے 03215473472 یا 03005476026 پر رابطہ کریں سالانہ قیمت 500 روپے
چیف ایڈیٹر ہفت روزہ تلہ گنگ ٹائمز:غلام ربانی چوہدری
ایڈیٹر:مظہر حسین چوہدری


  تلہ گنگ (پ ر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع چکوال کے صدر مظہر بھٹی ، جنرل سیکرٹری ملک ناصر حاطر ، سرور کامریڈ ، توقیر شیرازی ، صابر اعوان ، مدثر اعوان ،شہزادہ عبد الکریم ، احسان بھٹی ، شیخ فیصل ، اجمل کوٹ سارنگ ، مدثر اعوان ، شہزاد علی نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر سید قمر عباس شاہ کے بڑے بھائی کی وفات پر ان سے تعزیت کی ۔ 

  تلہ گنگ (پ ر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع چکوال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مظہر بھٹی منعقد ہوا اجلاس میں ان خبروں کی تردید کی گئی کہ پنڈال واپڈا ملازمین نے بھر ا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور عوامی پارٹی ہے جو ایسی باتوں پر یقین نہیں رکھتی ہے اس کی جڑیں عوام میں ہیں پیپلزپارٹی کے جلسوں میں لوگوں کو بھر کر نہیں بلکہ لوگ اپنا خرچ کرکے جلسوں میں جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منصور ٹمن اور ملک غلام جیلانی اختر کی اس حوالے سے کوششیں ہیں جن کی محنت سے جلسہ گاہ گیارہ بجے ہی بھر گئی تھی ۔

  تلہ گنگ (پ ر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع چکوال کے صدر مظہر بھٹی نے ضلع چکوال کے عہدیداروں کی فہرست جاری کردی اسکے علاوہ تمام عہدیداران کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ فہرست کے مطابق صدر مظہر بھٹی ، جنرل سیکرٹری ملک ناصر حطار ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صابر اعوان ، سینئر نائب صدر سرور کامریڈ ، نائب صدر ز احسان بھٹی ،شہزاد عبد الکریم ، رفیق بھٹی ، رابطہ سیکرٹری سید توقیر شیرازی ، پریس سیکرٹری ظفر علی خان ۔ تحصیل تلہ گنگ کے عہدیداران میں شیخ حماد ظفر صدر ، اجمل کوٹ سارنگ جنرل سیکرٹری ہیں 

  تلہ گنگ (نامہ نگار) اسسٹنٹ آفیسر ایجوکیشن (زنانہ ) مرکز بلکسر رخسانہ رضا کو سکیل 18میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (زنانہ )کے عہدے پر ترقی ملنے پر عوامی ، سماجی اورتعلیمی حلقوں نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔ تعلیمی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ رخسانہ رضا نے ہمیشہ ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دئیے ہیں ان کا اس عہدے کیلئے انتخاب منصفانہ ہے۔

  دربٹہ (امیر عبد اﷲ سے ) شدید خشک سالی ، فصل حریف تباہ اورربیع تباہی کے دہانے پر ، کسانوں کا بھرپور مظاہرہ ۔ تقاوی قرضے معاف کئے جائیں اور خصوصی پیکیج دیا جائے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق امسال شدید خشک سالی کی وجہ سے قبل ازیں فصل خریف جس پر ہزاروں روپے خرچ ہوئے اورم مکمل طورپر تباہ ہوگئی لیکن فصل ربیع پربھی ہزاروں روپے خرچ ہوئے مناسب بارش نہ ہونے کی وجہ سے پورے رقبہ پر فصل کاشت نہ ہو سکی یوں ان حالات میں تنگ آکر کسانوں نے گزشتہ روز ایک مظاہرہکیا جس میں وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ چھوٹے کسانوں کو جاری کھاد بیچ کیلئے تقاوی قرضے معاف کئے جائیں اور کسانوں کو خصوصی پیکیج دیاجائے ۔ 

  دڑبٹہ (امیر عبد اﷲ سے) پریس کلب لاوہ کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر قراردادوں کے علاوہ متفقہ طور پر ڈاکٹر جاوید ملک کو پی ایم اے کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

  ٹمن(نامہ نگار) ملک احمد نور اعوان نے کہا ہے کہ تحصیل تلہ گنگ کا ووٹ بنک میاں نواز شریف کا ہے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ہم کرنل (ر) سلطان سرخرو اعوان سابق ایم پی اے کی قیادت میں متحد ہیں کرنل سلطان سرخرو اعوان نے ہمیشہ علاقے کے قریب افراد کی ترجمانی کی ۔

  تلہ گنگ (نیوزڈیسک) چودھری ایاز امیر ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ضلع چکوال میں آئندہ دو تین ماہ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن عوامی راج اور عوامی سیاست کی علمبردار جماعت ہے1999میں عوامی راج ووٹوں سے نہیں توڑا گیا تھا بلکہ آئی ایس آئی کے پردہ کے پیچھے ریشہ دوانیوں کے ذریعہ توڑا گیا تھا ن لیگ ایک اجتماعی قوت کا نام ہے آنیوالے بلدیاتی انتخابات عوام اجتماعی قوت کا بھرپو ر مظاہرہ کریں گے انہوں ن کہا کہ ضلع ناظم سردار عباس کور ڈی پی او سمیت دیگر اعلی انتظامی افسران کہاں سے لا کر دیں جو روزانہ اجا کر ان کو سلام پیش کریں ۔ 

  ٹمن(نامہ نگار) ٹمن پولیس نے اغواءکے مقدمہ میںا شتہاری باپ بیٹے کو رفتارکرلیا ملزم عامر حسین اور اس کے والد عاشق حسین ساکن ڈھیرمونڈ کے خلاف جبی شاہ دلاور کے رہائشی محمد رضا کو اغواءکرنے کا مقدمہ گزشتہ سال درج ہو ا تھا ۔ 
  
  ٹمن(نامہ نگار) ایس ڈی او واپس ٹمن سے مطالبہ کیا گیاہے کہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول اخبارات کے ذریعے جاری کیا جائے تاکہ عوام کو کاروبار میں مشکلا ت پیدا نہ ہوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے عوام نے ایس ڈی او ٹمن کی کارکردگی پر بروقت شکایت کا ازالہ کرنے پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا ہے ۔

  تلہ گنگ (نامہ نگار) معروف فیاض حکیم قاضی غلام عباس 120 سا ل کی عمر میں مختصر علالت کے بعد موضع علی پور میں وفات پا گئے ہیں مرحوم کو گزشتہ روز آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا 

  ٹمن(نامہ نگار) ملک حبیب خان پیپلز یونین اسلام آباد ائیر پورٹ کے صدر انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ میں ممتازٹمن سمیت پی آئی اے اسلام آباد کے افسران اور یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی 

  تلہ گنگ (نمائند ہ خصوصی) محکمہ اے ڈی سی نے ڈیزل دستیاب نہ ہونے پر اپنے بلڈوزرورکشاپ میں کھڑے کر دئیے ہیں جس سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کسانوں کے مطابق محکمہ زرعی ترقیای کارپوریش تلہ گنگ زمینیں ہموار کرنے کیلئے کسانوں کو رعایتی نرخوں پربلڈوزر فراہم کرتا ہے لیکن گزشتہ چند ماہ سے بلڈوزر کی کرائے پرفراہمی کا عمل روک دیا گیا ہے عوامی حلقوں نے بلڈوزروں کی جلد فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اے ڈی سی کے اسسٹنٹ ایگریکلچر انجینئر فیلڈ آپریشن اظہر جاوید کا موقف ہے کہ گزشتہ سال نومبر کے بعدہمیں صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیزل فراہم نہیں کیا گیا جس کے باعث کسانوں کو کرائے پر بلڈوزر فراہم نہیں کیا جاسکتا

  تلہ گنگ (نامہ نگار) سول جج تلہ گنگ وقار احمد نے بغیر اجازت دوسریشادی کرنے پرشوہر کو چار ماہ قید اور دو ہزار رروپے جرمانہ کی سزا دی ہے عدم ادائیگی پر ایک ماہ قید مزید بھگتنا ہوگی ، استغاثہ کے مطابق زہرہ بی بی سکنہ تلہ گنگ نے اپنے شوہر ممتاز حسین سکنہ ڈھلی کیخلاف استغاثہ زیر دفعہ فیملی آرڈیننس 1961 دائر کیا کہ اس کے شوہر نے اسکی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر لی جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ اس کے شوہر کا موقف تھا کہ اس نے اولاد نہ ہونے کی باعث دوسری شادی کی ہے عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد سزا کا حکم سنایا ۔

 ٹہی (بیورو چیف) تلہ گنگ کے نواحی گاﺅں ٹہی میں علمائے کرام کی قیادت میں درجنوں افراد نے کیبل پر فحاشی و عریانی،بھارتی چینل کی بھر مار کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے کیبل کنکشن کاٹ دیئے اور اعلان کیا کہ گاﺅں میں کسی صورت کیبل نہیں آنے دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق موضع ٹہی کی تمام مساجد کے خطیبوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ گاﺅں میں کسی صورت کیبل نہیں آنے دی جائے گی کیونکہ کیبل کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔خطیبوں کے اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گاﺅں کے جس شخص نے بھی کیبل کنکشن لگوایا اس کا نکاح پڑھا جائے گا اور نہ ہی جنازہ اس اجلاس کے بعد بدھ کے روز جوں ہی کیبل ٹیم نے گاﺅں میں کیبل بچھانا شروع کی تو علمائے کرام اور لوگوں کی بڑی تعداد سڑک پر نکل آئی اور احتجاج کرتے ہوئے کیبل کاٹ دی ۔مقامی لوگوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی چینل اور دیگر فحاشی عریانی پھیلانے والے چینلز کو قبول نہیں کریں گے۔

 پیڑہ فتحال (بیورو چیف) موضع پیڑہ فتحال میں گرلز ہائی سکول نہ ہونے کے باعث بچیاں تعلیم کے زیور سے محروم ہونے لگیں ،غریب والدین تلہ گنگ کے سکولوں میں ہزاروں روپے ماہانہ خرچہ کرکے بچیوں کو تعلیم دینے پر مجبور ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ایم اسماعیل،زاہد اقبال،دوست محمد،محمد حنیف،محمد اقبال اور غلام حسین کی زیر قیادت وفد نے بتایا کہ پیڑہ فتحال میں گرلز ہائی سکول نہیں ہے جس کے باعث درجنوں لڑکیاں محض مڈل تک تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اسوقت 130کے قریب بچیوں کے غریب والدین دو سے تین ہزار روپے ماہانہ خرچہ کر کے تلہ گنگ کے مختلف سکولوں میں انہیں تعلیم دلانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ان والدین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس سمیت مقامی سیاست دانوں نے کئی بار گاﺅں کے مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے کا اعلان کیا لیکن یہ اعلان دھواں ہو گئے ۔اہلیان پیڑہ فتحال نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ گاﺅں میں گرلز ہائی سکول کے قیام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انکی بچیاں بھی تعلیم کی روشنی سے مستفید ہو سکیں ۔

 تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) تلہ گنگ کے محلہ ہوا پورہ میں تین سالہ بچی پانی کے ٹب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شاہد عباس کی تین سالہ بیٹی اپنے گھر میں کھیل کود میں مصروف تھی کہ اچانک ساتھ پڑے پانی کے بھرے ہوئے ٹب میں جاگری اور جاں بحق ہو گئی متوفیہ کو اسکے آبائی قبرستان میں سپردخاک

 بلال آباد (نمائندہ خصوصی) نامعلوم نو سرباز کار سوار بزرگ شخص سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق 60سالہ اختر حسین ساکن سنگوالہ تلہ گنگ میں ایک بنک سے 60ہزار روپے نکلواکر جیسے ہی ٹریفک چوک کے قریب پہنچا کہ اچانک پیچھے سے ایک کار نے اسکو ٹکر مار کر زخمی کر دیا اور پھر اختر حسین کو ہسپتال پہنچانے کا کہہ کر گاڑی میں ڈال دیا اورمیانوالی روڈ پر بلال آباد اڈہ کے قریب چلتی گاڑی سے اسکو نیچے پھینک دیا اور رقم لیکر فرار ہو گئے۔

تلہ گنگ (پ ر)صدر آصف علی زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری سینیٹرفیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروض دے رہے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے اتحادیوں ایم کیو ایم اور اے این پی سمیت دیگر جمہوری قوتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں وہ ایوان صدر اسلام آباد میںپیپلز پارٹی ضلع چکوال کے سینئر نائب صدر امیدوار پی پی 22ڈاکٹر علی حسنین نقوی کی زیر قیادت ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔وفد میں پیپلز یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر وحید احمد ملک،اکرام ملک،ملک غلام محی الدین ،اوراشفاق احمد شامل تھے ۔فیصل رضا عابد نے کہا کہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کےلئے تمام تراقدامات کئے جارہے ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں عوام اس کے اثرات دیکھیں گے۔

  تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) ممبر پنجاب اسمبلی ملک ظہور انور اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں فروغ تعلیم کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ اساتذہ کا وقار اور طلبہ وطالبات کا مورال بلند کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی دوررس اصلاحات رائیگاں نہیں جائیں گی اس حوالے سے میاں شہباز شریف کی تعمیری سوچ قابل قدر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہ گنگ کے موضع چوکھنڈی میں گرلز مڈل ایلمنٹری سکول کو ہائی کا درجہ دینے اور 45 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سکول کی بلڈنگ کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کپتان ملک محمد حیات ،سابق ناظم و سابق صدر بار ملک طارق ایڈووکیٹ ،سابق کونسلر ملک شاہ نواز ، انسپکٹر(ر) حاجی ملک ممتاز ،ملک حاجی عبدالکریم ،حاجی غلام مصطفی، حاجی احمد شاہ، ملک الطاف حسین بروال ،ملک فیاض حسین زرگر ، ملک فاضل حسین ،حاجی ملک محمد ایوب،ملک دوست محمد ، ملک محمد صدق نمبردار پیڑہ فتحال ، حاجی بشیر محمد ، محمد حفیظ ، ملک غفار احمد ، کونسلر بلال آباد ، حاجی نورزمان ، ڈاکٹر امتیاز نائب ناظم ، ملک اختر حسین سیکرٹری یونین کونسل ، ملک ملازم نائب ناظم ڈھلی ، اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔ ممبر پنجاب اسمبلی ملک ظہور انور اعوان نے کہا کہ ڈھوک ہم ڈیم کے متاثرین کو معاضوں کی مکمل اداگی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں چوکھنڈی سٹر ک کی مرمت ،کازوے ڈھوک ماڑی ،گلی ہائی سکول ،سیوریج نالہ جامع مسجد،اور اس علاقہ کے دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ملک ظہور انور اعوان نے پرائمری سکول ڈھوک محمد خان کے لئے تیس لاکھ کی گرانٹ بھی دینے کا اعلان کیا ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوام دوست اصلاحات اور تعمیراتی منصوبوں کی کامیابیاں ایک مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوکھنڈی میں جلد ہی ہسپتال کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف صوبے کے غریب عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں کرہے ہیں- 

  تلہ گنگ (چودھری عبدالجبار) تحصیل تلہ گنگ میں جمیعت علمائے اسلام (سمیع الحق ) کی رکنیت سازی کا آغازغلہ منڈی تلہ گنگ کے ممتاز تاجر حاجی محمد علی گھاڑا ضلع ناظم انتخابا ت اور مولانا عبدالرحمان کومعاون مقرر کر دیا گیاجے یو آئی (سمیع الحق) کے مرکزی قائدین مولانا سید یوسف شاہ، مولانا رمضان علوی، مولانا عبدالحق،مولانا محمود الحسن بالاکوٹی کی حاجی محمد علی گھاڑا کی رہائش گاہ پر آمد اور بعد ازاں تلہ گنگ میں جامعہ علویہ حیدریہ میںجے یو آئی (س) کی رکنیت سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں مقامی علمائے کرام سے خطاب تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (سمیع الحق ) این اے 55 میں جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر کمال کو سپورٹ کرے گی ۔ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہی ہمارا منشور ہے ملک بھر کی مذہبی قوتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا حالا ت کا تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی (سمیع الحق) کے مرکزی قائدین مولانا سید یوسف شاہ، مولانا رمضان علوی، مولانا عبدالحق،مولانا محمود الحسن بالاکوٹی نے تلہ گنگ میں جامعہ علویہ حیدریہ میںجے یو آئی (س) کی رکنیت سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں مقامی علمائے کرام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جے یو آئی کے مقامی قائدین مولانا عبدالرحمان عثمانی، مولانا عبدالرحمان ،قاری محمد اکمل ،قاری محمد امین ، قاری محمد بنیامین ، قاری محمد امیر ،قاری عبدالودود، مولانا محمد ربنواز ،قاری اخلاق احمد، قاری سعید احمد، قاری نور محمد، ملک اصغرنکہ کہوٹ ،حاجی منور حسین نکہ کہوٹ ، اور دیگر معززین بھی موجود تھے اس موقع پر ضلع بھر میں جے یو آئی (س) کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرتے ہوئے حاجی محمد علی گھاڑا کو ضلع ناظم انتخابا ت اور مولانا عبدالرحمان کو معاون مقرر کیا گیا جبکہ پیر اکبر ساقی اور حاجی غلام حید ر گھاڑا کی سرپرستی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جو رکنیت سازی مہم کی نگرانی کرے گی ۔ 

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) جامعہ علویہ حیدریہ تلہ گنگ کے مہتمم قاری سعید احمد نے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مجرم قرار دینے کے فیصلہ پراپنے شدیدردِعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی جیوری کی طرف سے انصاف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مجرم قرار دینے کا فیصلہ یک طرفہ اسلام دشمنی تعصب اور بدنیتی پرمبنی ہے۔ عدالت نے کھل کرناانصافی کی ہے۔ پاکستان کی سپریم کور ٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغواءپر سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے امریکی حکومت کے خلاف ڈاکٹر عافیہ اور ان کے بچوں کے اغوا اور انسانی حقوق کی پامالی کا مقدمہ چلائے ۔ 
 
بڈھیال (بیورو چیف) موضع پاتوالی کے مشہور قتل کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ سے بھی مسترد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹمن میں درج مقدمہ نمبر30زیر دفعہ201/3H، 364/302کے نامزد ملزم محمد ا بوبکر ولد محمد صدیق کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ کی عدالت سے مسترد ہونے کے بعد ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس صغیر احمد قادری نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔ واضح محمد ابوبکر پر محمد افضل کو گھر بلا کر اپنے بھائی محمد سجاد اور حافظ عدنان کے ساتھ ملکر قتل کرنے کا الزام ہے 

 تلہ گنگ (محمد افضل اعوان سے) تلہ گنگ کے معروف معالج ڈاکٹر طارق پرویز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر میاں طارق پرویز ایک عرصہ سے تلہ گنگ میں پریکٹس کررہے تھے وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس بھی رہے ۔ مرحوم کا ادب کیساتھ گہرا لگاﺅ تھا اور وہ ایک کتاب ”ہری آگ “ کے مصنف بھی تھے ۔ اتوار کی شام تلہ گنگ میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ بعد ازاں ان کی میت ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ کردی۔ ان کا بیٹا امیر طارق ایم بی بی ایس فائنل ایئر کا سٹوڈنٹ ہے جبکہ دوسرا بیٹا شکیل طارق فسٹ ائیر کا طالب علم ہے ۔ لواحقین سے صدر پی ایم اے ضلع چکوال ڈاکٹر جاوید ملک ، ڈاکٹر یوسف نیازی ، ڈاکٹر عبد الرزاق ، ڈاکٹر زاہد ملک ، قاضی عبد القادر ، چودھری غلام ربانی ، ڈاکٹر طاہر زمان نیازی ، سلیم بلال اعوان، نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 تلہ گنگ (چودھری عبدالجبار) بلدیاتی انتخابات بلدیاتی الیکشن اتھارٹی کی نگرانی میں ہوں گے۔ پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2010ءکے نام پر جو بل اسمبلی میں لے کر آئی ہے اس میں الیکشن کمیشن کی بجائے انتخابات بلدیاتی الیکشن اتھارٹی کی نگرانی میں کروانے کی شق ڈالی گئی ہے۔ بلدیاتی الیکشن کا شیڈول بھی الیکشن اتھارٹی ہی جاری کرے گی اور اس معاملہ پر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سمیت تمام لیگی قیادت متفق ہے۔ ایڈمنسٹریٹر بھی غیر سیاسی تعینات ہوں گے۔ مسلم لیگ ق بلدیاتی الیکشن اتھارٹی کے قیام کو چیلنج کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کو مرکزی قیادت کے فیصلے کا انتظار ہے۔ بلدیاتی الیکشن اس مرتبہ انوکھی قسم کا ہوگا۔ تیاریاں فروری کے دوسرے یا تیسرےے ہفتے میں شروع ہوں گی۔بلدیاتی نظام صوبائی حکومت کے ماتحت آنے کے بعد پنجاب الیکشن اتھارٹی فعال کر دی گئی ہے۔ بلدیاتی آرڈیننس دو ہزار ایک سے پہلے ملک کے تمام صوبوں میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانا الیکشن اتھارٹیز کی ذمے داری تھی۔ وفاق کی طرف سے اس نظام کی تشکیل کے بعد اسے پاکستان الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا اور الیکشن اتھارٹی غیر فعال ہو گئی۔ بلدیاتی نظام کی تشکیل صوبائی حکومتوں کے پاس چلے جانے کے بعد الیکشن اتھارٹیز ایک بار پھر فعال ہو گئی ہے۔پنجاب الیکشن اتھارٹی کا ادارہ کم سے کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیار ہے تاہم ان کی تجویز تھی کہ نئے بلدیاتی انتخابات کرانے سے پہلے اگر نئی مردم شماری کرا کے اس کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں اور نئی ووٹرز لسٹ تیار کرا لی جائے تو مقامی حکومتوں میں عوام کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی ممکن ہو سکتی ہے۔ انتخابات کے انعقاد کے لئے عملے کی کمی ہے جسے پنجاب حکومت کے تعاون سے دور کر لیا جائے گا

تلہ گنگ(چودھری عبدالجبار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن نے کہا ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں ہوشربااضافہ عوام دشمن اقدام ہے۔اس کے نتیجہ میں جو مہنگائی کاسونامی آئے گا حکمرانوں کواس کااندازہ تک نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن)اسمبلیوں کے اندراورباہر اس اقدام کیخلاف آوازاٹھائے گی۔عوام کس قسم کے مسائل سے دوچار ہیں ،وفاقی حکومت کواس بات سے کوئی سروکار نہیں۔"اوگرا" کی عوام دشمنی نے "ڈوگراراج" کی یادتازہ کردی ہے۔اپنے ایک بیان میں سردار فیض ٹمن نے مزید کہا کہ عوام پرمہنگائی کے ہنٹر کیوں برسائے جارہے ہیں ،انہیں کس گناہ کی سزادی جارہی ہے۔اگر حکمران مہنگائی پرقابونہیں پاسکتے توانہیں اقتدار سے مستعفی ہوجاناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے جہاں عوام کی قوت خرید مزید متاثر ہوگی وہاں قومی معیشت پرابھی اس کامنفی اثر پڑے گا۔ایٹمی پاکستان کے حکمران آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اس قدر مہنگائی کابوجھ نہیں اٹھاسکتے ،ان کی قوت برداشت کاامتحان نہ لیا جائے۔روٹی ،کپڑا اورمکان کا نعرہ لگانے والی جماعت نے عوام کو اندھیروں، مہنگائی ،بیروزگاری،بھوک اورمحرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ پٹرول ،ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔

   تلہ گنگ (نامہ نگار) آئی جی پنجاب طارق ڈوگر نے ایس پی انوسٹی گیشن ضلع چکوال چودھری ذوالفقار کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی جگہ ملک مطلوب حسین کو نیا ایس پی انوسٹی گیشن ضلع چکوال تعینات کردیا گیا ہے ۔ 

  تلہ گنگ (نامہ نگار) چوکھنڈی میں راستہ روک کر قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ صدر پولیس نے ملزم محمد حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ مدعکی محمد فاضل ساکن چوکھنڈی کے مطابق ملزم نے میرے بھائی محمد صادق پر پستول تان لیااوردھمکیاںدیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

  تلہ گنگ (میاں محمد ملک سے ) ٹی ایم اے تلہ گنگ عملہ صفائی نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خزانہ حکومت پنجاب کے 3 نومبر 2008 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ورک چارج ڈیلی ویجز ملازمین کو165روپے کی جگہ 275 روپے یومیہ کے حساب سے تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے سوموار کو عملہ صفائی کی میٹنگ نے خطاب کرتے ہوئے ندیم میر ، یعقوب مسیح اور تنویر مسیح نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں ایک مزدور صرف 165روپے یومیہ میں کس طرح گزارہ کر سکتا ہے مقررین نے کہا کہ ایک سال سے زائد ہو گیا ہے صوبائی محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایم اے عملہ صفائی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈی سی او چکوال ضروری کارروائی کریں ۔

 تلہ گنگ (نیوزڈیسک) تلہ گنگ شہرکے آٹھ نوجوانوں کو ملازمت کیلئے کوریابھیجنے کا جھانسہ دے کر 15 لاکھ 75 ہزارروپے بٹورنے کے الزام میں ایف آئی اے راولپنڈی نے ملزم محمد آصف عرف ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ در ج کرکے تفتیش شروع کردی ہے مدعی سید الفت شاہ سکنہ تلہ گنگ نے ایف آئی اے کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم آصف نے عدیل شاہ ، شعیب ، لطیف ، محمد نعیم ، محمد حسین ، سید باقر شاہ ، محمد تقی شاہ اور شوکت سے کوریا بھیجوانے کاجھانسہ دیکر 15 لاکھ75 ہزار روپے ہتھیا لئے ہیں ۔

  تلہ گنگ (پ ر) 30جنوری بروزہ فتہ کو ای ڈی او ایجوکیشن اسد نعیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف سکولوں کا معائنہ کیا جس میں نیو وژن پبلک سکول منگیال کے تعلیمی ریکارڈ اور دوسرے شعبہ جات بھی چیک کئے گئے ۔ اس موقع پر سکول کے نظم و ضبط ، طلبہ و طالبات کی تعلیمی حالت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے رجسٹریشن کی منظوری دیدی ۔ ای ڈی او اسد نعیم نے انتظامیہ اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سکول مزید ترقی کی منازل طے کرے گا سکول کی انتظامیہ اور سٹاف ممبران نے ای ڈی او ایجوکیشن اسد نعیم کا شکریہ ادا کیا

  چینجی (پ ر) چینجی سب پوسٹ آفس کا سنگ بنیاد ، جوائنٹ سیکرٹری پوسٹل سروس محمد رضا صابر نے رکھا محمد ہاشم چنا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ہیڈ ماسٹر (ر) حاجی ملک عمر دراز نے انکی کاوشو ں کو سراہا ۔

پچنند(نمائندہ خصوصی سے)۔پچنند میں جشنِ عید میلادالنبی شایانِ شان طریقے سے منانے کی تیاریاں پورے عروج پرہیں۔اس سلسلے میں تمام پروگرام طے کر لیئے گئے ہیں۔یکم ربیع الاوّل کو منڈی موڑ پر سب سے بڑا پرچم لہرایا جائے گا۔اس موقع پر ایک شایانِ شان پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں پچنند کی تمام مذہبی تنظیمیں شامل ہوں گی اور ان کے زیرانتظام تقریب منڈی موڑ پر شام کے وقت ہوگی۔5ربیع الاوّل کو مرکزی جامع محمدیہ مسجد میں انجمن غلامانِ مصطفی پچنند کے زیر اہتمام عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفی ﷺ کا اہتمام کیا گیا ہے۔7ربیع الاوّل کو حیدر کالونی میں انجمن دیارِ مصطفی اور 11ربیع الاوّل کو انجمن کمالِ مصطفی کے زیر اہتمام محافلِ نعت کا شاندار انعقاد کیا جائے گا۔12ربیع الاوّل کی صبح چوک حق یارسول اللہ سے یونین کونسل پچنند تک بڑے مرکزی جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے۔جلوس کے تمام راستوں کو رنگا رنگ جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا جائے گا۔اسی دن شام کو انجمن غلامانِ مصطفی پچنند کے زیر قیادت مدنی بھائیوں کا ایک اور شاندار جلوس نکالا جائے گا۔میلاد کی آمد کی تیاریوں میں علاقے کی تمام مذہبی تنظیمیں انتہائی سرگرم ہیں۔اس موقع پر انجمن غلامانِ مصطفی پچنند کے صدر محترم حاجی ربنواز صاحب نے تلہ گنگ ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سابقہ روایات کی طرح اس مرتبہ بھی پچنند شہر میں جشنِ میلاد النبی شایانِ شان طریقے سے منائیں گے۔

پچنند(نامہ نگار سے)پچنند کی مختلف جگہوں پر جوئے کے اڈے قائم ہیں جس سے عوام شدید پریشان ہے۔جوئے کے اڈوں سے ہمارے نوجوان بُرا سبق حاصل کر رہے ہیں اور اس سے نوجوانوں کے مستقبل کو خراب کیا جارہاہے۔اہلیانِ علاقہ نے پولیس کو پچنند سے 14افراد کے جواءکھلیتے ہوئے پکڑنے پر ان کی اس کوشش کو انتہائی سراہا۔

پچنند(نمائندہ خصوصی )۔محکمہ لائیوسٹاک چکوال کی طرف سے وزیراعلیٰ پیکج کے تحت چھوٹے کسانوں میں ونڈا مفت تقسیم کیا گیا۔ڈاکٹر نذیر احمد وٹرنری آفیسر پچنند نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پیکج کے تحت چھوٹے کسانوں میں انمول ونڈا محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔جن کے نام قرعہ اندازی کے زریعے نکالے جاتے ہیں۔اس مرتبہ قرعہ اندازی میں پچنند سے غلام فضائ،خدیجہ ،علی بیگم،اور بشریٰ بیگم،مراد وند سے غلام بانو،عمراناں،بنجرہ سے غلام فاطمہ،کنیز فاطمہ،نورجہاں اور ڈھوک سوکی سے پروین بیگم،موٹھو والا سے بشیر فاطمہ کو محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے مفت ونڈا تقسیم کیا گیا۔

پچنند(نمائندہ خصوصی )۔15فروری بروز سوموار بعد از نماز ظہر بمقام ڈھوک مصری خیل داخلی کوٹگلہ میں عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ زیر اہتمام مکی مدنی ٹریڈرز انعقاد کی جارہی ہے۔جسکی صدارت پیر سید باقر علی شاہ صاحب آستانہ عالیہ کوٹگلہ شریف فرمائیں گے۔تلاوت قاری عبدالرشید اور خصوصی خطاب حضرت علامہ مشتاق احمد سلطانی خطیب اعظم گوجرنوالہ فرمائیں گے۔

پچنند(نمائندہ خصوصی )اتحادی چوک پچنند میں اپنی مدد آپ کے تحت 700فٹ پختہ نالی اور دو عدد پُلی کی تکمیل پر افتتاحی تقریب کا اہتمام،سیاستدانوں کو شرم دلوانے کے لئے کسی ایک بھی سیاستدان کو مدعو نہیں کیا گیا۔فیتا حاجی اللہ یار خان گھڑکال نے کاٹا،حاجی اسلم صدر انجمن تاجران،امیر انقلابی اور انجم آفاقی نے اہل محلہ کو مبارکباد پیش کی۔جنہوں نے اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کر کے تقریباََ 50ہزار کا پروجیکٹ اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا۔جن افراد نے معاونت فرمائی ان کے نام ٹھیکدار مستری نذیر احمد 6000،حاجی اعجاز خان متین ہارڈوئیر والے نے ایک ٹرالی مٹی،محمد رحیم ٹی۔آر گارڈر والے نے سریا دیا۔سجاد حیدر مقصودیہ بکڈپو والے نے 10بوری سیمنٹ،نیازی ہارڈویئر کی طرف سے چوناوغیرہ دیا گیا۔اہل محلہ نے 18,100 روپے،ٹرانسپورٹروں کی طرف سے 2900 روپے،تاجران برادری کی طرف سے 20,000 روپے اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے خفیہ معاونت بھی کی۔

 تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) ڈائمنڈٹرانسپورٹ کمپنی کے مسلح ملازمین نے سواں ویلی کے دفتر پر حملہ کر دیا ،ایک شخص زخمی،اسلحہ لہراتے ہوئے فرار،پولیس نے تعاقب کر کے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سواں ویلی کے منشی محمد اسد جاوید ولد محمد جاوید ساکن ماڑیاں نے پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل ڈائمنڈ ٹرانسپورٹ کمپنی کے منشی خضر حیات نے اسے دھمکی دی تھی کہ اڈہ سے سواریاں نہ اُٹھایا کرو ورنہ تجھے اس کا مزا چکھا ﺅں گا ۔اور پھر گزشتہ رات کو منشی خضر حیات دیگر ساتھیوں محمد ریاض،زاہد اقبال،نصراللہ اورمحمد خالد کے ہمراہ ہماری کوچ کو زبردستی روک لیا اور اسلحہ لہراتے ہو ئے دفتر میں گھس آئے اور مجھے زدوکوب کر کے شدید زخمی کر دیا ۔اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ نے بروقت اطلاع ملنے پر ملزمان کا تعاقب کر کے انہیں دودیال کے قریب پکڑ لیا ۔اور ان کےخلاف زیر دفعہ 324/337A2ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 کوٹگلہ (بیورو چیف) موضع لاڑیاں کا 16سالہ طالب علم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق 16سالہ ظہیر عباس ساکن لاڑیاں اپنے دیگر اہلخانہ کے ہمراہ جنڈ میں رہائش پذیر تھا جہاں سکول جاتے ہوئے وہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا متوفی کو اسکے آبائی قبرستان لاڑیاں میں سپر دخاک کر دیا گیا دوسرے حادثہ میں موضع چوکھنڈی کا 42سالہ رہائشی باز خان درخت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) تلہ گنگ سے جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنوں پر مشتمل ایک قافلہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنما پروفیسر محمد طاہر کی قیادت مین راولپنڈی گیا جہاں انہوںنے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے منعقدہ جلسہ میں شرکت کی۔ 

تلہ گنگ (چودھری عبدالجبار)مریکی فیڈرل کورٹ کی جیوری کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مجرم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف تحصیل بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر شدید احتجاج کیا گیا ۔اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں تلہ گنگ شہر اور گردونواح کے موضعات میں علمائے کرام نے کہا کہ امریکی عدالت کے فیصلے نے انصاف اور قانون کی دھجیاں بکھیر دیںہیں۔ ایک مظلوم اور کمزور خاتون پر امریکی ظلم اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے ۔ ملک کو اس وقت ایک اور محمد بن قاسم کی ضرورت ہے۔ بہت جلد امریکا کا سورج غروب ہوجائے گا۔نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر علمائے کرام نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی، تحفظ حرمت رسول اور مسئلہ کشمیرکے موضوعات پرخصوصی خطابات کئے اور امریکی عدالت کی طرف سے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کومجرم قرار دینے پر سخت غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے اس کاذمہ دار پاکستانی حکمرانوں کوقرار دیا ۔دریں اثناءعلمائے کرام نے تلہ گنگ میں توہین رسالت کے مبینہ ملزم صوفی اسحاق کیس کے حوالے سے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے ہرمسلمان اپنا کردار ادا کرے ناموس رسالت اور حرمت رسولﷺکی خاطر جان قربان کرنا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے۔

  تلہ گنگ (نامہ نگار)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چودھری عبدالجبار نے کہا ہے کہ امریکہ میں قیدپاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی پرفرد جرم عائد کرناقابل مذمت ہے کشمیر ان شاءاللہ آزاد ہوگا کیونکہ کشمیروپاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے 17 کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں تحریک آزادی کشمیر کیلئے قربانیاں دینے والے شہداءقابل فخر ہیں کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کومزید تیز کرنا ہوگا۔

  پچنند(خصوصی رپورٹ) دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ موضع مرادوند میں شادی کیلئے چھٹی پر آئے پاک فوج کے 25 سالہ نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ امجد ولد گل جہاں قوم دراز خیل ساکن مرادوند پاک فوج میں ملازم تھا اور اپنی شادی کیلئے چھٹی پر آیا ہوا تھا ۔ وقوعہ کے روز وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پچنند اڈہ پر پہنچا تو وہاں پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم شخص نے پسٹل سے پے در پے فائر کرکے اسے شدید زخمی کردیا ۔ مضروب کو فوری طورپر فوجی فاﺅنڈیشن دندہ شاہ بلاول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ یاد ر ہے کہ موضع مرادوند کے دو مالہا خان اور محمود گروپوں میں خونی تصادم سے اب تک 29قتل ہو چکے ہیں اور فریقین کے متعدد ا فراد مفرور ہیں۔

  تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق کے راہنما حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ آمدہ بلدیاتی الیکشن جماعتی ہوں یا غیر جماعتی ہر دو صورتوں میں مسلم لیگ ق ہر سیٹ پر بھرپور مقابلہ کرے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران بلدیاتی سطح پر انتخابات میں چھ ماہ کی تاخیر کے ذریعے اپنی دو سالہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کا سامنا کرنے سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں اوراپنی مرضی کے سرکاری افسروں کو بلدیاتی اداروں پر مسلط کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کی عوام مزاحمت کریں گے انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے دو سالوں میں عوام کو مہنگائی ، بیروزگاری ، بدامنی اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

 تلہ گنگ (پ ر) ترجمان واپڈا نے نیو فاران ہوٹل کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کے حوالے سے اپنی پریس ریلز میں بتایا کہ رورل ایس ڈی او واپڈا عرفان پر پریس کانفرنس میں لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ محمد عرفان انتہائی ایماندار او ر مخلص آدمی ہیں انہوں نے نیو فاران ہوٹل کیخلاف جو بھی کارروائی کی وہ قانون کے دائر میں رہ کر کی ہے ۔ 
  تلہ گنگ (پ ر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے نائب صدر وحید احمد ملک ، چودھری حیدر عزیز ، چودھری رضوان طارق ، اشفاق احمد ، چودھری عظمت سرفراز، سید اختر عباس نقوی ، صبا بٹ ، ذیشان حیدر ، حمزہ پٹھان ، چودھری جعفر، صداقت چوہان ، سید عون عباس نے کہا کہ سازشوں اور جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کے دلوں سے پیپلزپارٹی کو نہیں نکالا جاسکتا پیپلزپارٹی خیبر سے کراچی تک غریبوں مظلوموں اور پسے ہونے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اورعوامی حکومت نے محنت کشوں کا ملازمت سے جبری برطرفی (2000آر ایس ) 2 اے منسوخ کرکے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا محنت کشوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کی ضامن ہے اور مزدورپیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اورہمارے قائد آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر بھرپور عمل کر رہے ہیں انہوں نے ضلع کوال میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر راجہ شاہ جہان سرفراز کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتے رہے کہ ضلعی صدر بہت بہتر انداز میں پارٹی معاملات چلا رہے ہیں نوجوان ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

 تلہ گنگ (پ ر) ہفتہ کو سلیم مسیح کے بیٹے ڈرائیور سلیم مسیح کا بیٹا ارشد سلیم مسیح رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ محمد یوسف ، قیصر عباس جعفری اور محمد حسین چودھری نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

  تلہ گنگ (نامہ نگار) گیٹ وے انٹرنیشنل سکول کے ڈائریکٹر ملک بدر منیر نے تلہ گنگ ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری اولین ترجیح تلہ گنگ کے بچوں کو صحیح معنوں میں گلوبل وژن سے روشناس کرانا ہے اس لئے ہم نے انگلینڈ کے معروف تعلیمی ادارے Roath Park کیساتھ الحاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جائیں گی اور انشاءاﷲ تحصیل تلہ گنگ کے عوام ہمارا کام محسوس کریں گے ۔ سکول کا معیار انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق رکھا گیا ہے تاکہ بچوں کو اعلی سوچ دی جائے تاکہ وہ آگے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ۔

تلہ گنگ (چوہدری عبدالجبار) تلہ گنگ میں منعقدہ پہلی سالانہ تحفظ ختم نبوت واتحاد امت کانفرنس کی تیاریاںعروج پر پہنچ گیئں ۔ 11فروری بروز جمعرات کودن 11 بجے سے شام 5 بجے تک جامعہ دارالقرآن رحیمیہ محلہ رحیم آباد بائی پاس تلہ گنگ میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ملک کے جید علمائے کرام خطاب کریں گے ۔کانفرنس کے مرکزی منتظم اعلیٰ قاری محمد عنایت اللہ رحیمی نے انتظامات کے حوالے سے تلہ گنگ ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تلہ گنگ میں منعقدہ پہلی سالانہ تحفظ ختم نبوت واتحاد امت کانفرنس میںجمیعت اشاعت التوحیدوالسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری گجرات،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی قائدسفیراسلام ممبر پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی،مولانا عبدالکریم چنیوٹی ،مولانا عبدالرو¿ف علوی،مولانا محمد علی ،قاری احمد کڑکوالی اور دیگر اہم مذہبی اور سیاسی شخصیات، توحید باری تعالیٰ ،سیرت خاتم الانبیائﷺ،مسئلہ ختم نبوت،عظمت صحابہ واہل بیتؓ، اتحاد امت،اور مدارس دینیہ کی اہمیت وافادیت کے عنوانات پرخصوصی خطاب کریں گے ۔پرنسپل جامع اصحاب الصفہ تلہ گنگ فاضل مدینہ یونیورسٹی مولانا مفتی الطاف الرحمان کے زیر صدارت اور پرنسپل دارالعلوم جامعہ صدیقیہ تلہ گنگ علامہ اللہ بخش صدیقی کے زیر سرپرستی تحفظ ختم نبوت واتحاد امت کانفرنس میں تحصیل بھر سے تمام مذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین اورعلمائے کرام بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے انتظامی امور سر انجام دینے کے حوالے سے قاری مختار احمدقاسمی، قاری محمد ابراہیم رحیمی، ملک محمد خان ،حاجی ملک محمد حسین ،ملک مقبول الٰہی ،ملک حاکم خان مچھال،حافظ عبدالمالک، حافظ رئیس ،ملک امیر افضل کڑکوالی، ملک گل بارجمال، ملک رفیق جمال، ملک منظور حسین، ملک جام صادق، حاجی محمد انور، ملک شیر دل، ملک احمد نواز ، ملک شہزاد،مولوی ریشم خان، ملک شیر محمد، ملک محبوب،ملک ظہر خان، ملک محمد اشرف، حاجی امیر سلطان ، اور ملک لال خان سمیت چوبیس رکنی انتظامی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ تحفظ ختم نبوت واتحاد امت کانفرنس میں جامعہ دارلقرآن رحیمیہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباءحافظ محمد نعمان، حافظ محمد انیس، حافظ محمد یاسر اور حافظ محمد ابرار کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔ 

 تلہ گنگ (چوہدری عبدالجبار)تبلیغی جماعت کے عالمی مبلغ مولانا طارق جمیل 28 فروری کوتلہ گنگ آئیں گے اور مدرسہ عربیہ ظہور السلام اکوال میںایک اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ 

 تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) موبائل فون پر اللہ تعالیٰ،سرور کونین ﷺ ،قرآن پاک،اور اسلام کے بارے توہین آمیز میسج بھیجنے پر پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ نے مقدمہ درج کر لیا۔عوامی و سماجی حلقوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ،ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق محمد سعید ولد حافظ غلام سرور ساکن تلہ گنگ شہر نے پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا گزشتہ تین روز سے کہ اسکے موبائل فون پر مختلف نمبروں جن میں 03133882826/03133705471شامل ہیں سے اللہ پاک،پیغمبر اعظم ﷺ،قرآن پاک اور اسلام بارے توہین آمیز میسج آرہے ہیں ۔جس پر پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 165Aت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ادھر ان واقعات پر تحصیل بھر کے عوامی و سماجی اور مذہبی حلقوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ان حلقوں نے حکام بالا سے فوری ملزمان کی گرفتاری اور کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ جناح اورالکرم ویلفیئرٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام فری سرجیکل اینڈ آرتھو پیڈک کیمپ 12فروری بروز جمعتہ صبح10بجے سے4بجے تک الکرم ہسپتال تلہ گنگ میں منعقد ہوگا۔جس میں مستحق مریضوں کے ایکسرے ، لیبارٹری ، ٹیسٹ اورادویات مفت دی جائینگی ۔ملک کے معروف سرجنز کی ٹیم جن میں پروفیسر سرجن ڈاکٹریاسرمحمود (ایف سی پی ایس ) پروفیسر آف سرجری اسلام میڈیکل کالج سرجن ڈاکٹرشاہد کیانی (ایف سی پی ایس ) (جنرل ہسپتال راولپنڈی) سرجن ڈاکٹر محمد وقاص (ایف سی پی ایس ) جنرل ہسپتال راولپنڈی)آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر احسن نوید ملک (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ )شامل ہیں مفت علاج معالجہ کریں گے جبکہ معروف فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر عبد الغفور (ریٹائرڈ آرمی میڈیکل کور) جسمانی معذوروں کا بذریعہ فزیو تھراپی (جدید مشینوں ) سے مفت علاج کریں گے ۔

 تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی)سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ ن کے رہنما کرنل سلطان سرخرو نے تلہ گنگ ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ میں شمولیت کی باتیں بے بنیاد ہیں وہ مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں اور اسی پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں پارٹیاں بدلنا ہمارا شیوہ نہیں ۔ ایسی افواہیں ناکام لوگ پھیلا ر ہے ہیں ۔ انشاءاﷲ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔

 تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) ڈھرنال کرکٹ سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب ، ملک ظہور انور اعوان ایم پی اے کو موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے جلوس میں پنڈال تک لایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ سے تعمیر ہونیوالے ڈھرنال کرکٹ سٹیڈیم کے افتتاح ملک ظہور انور اعوان نے کیا ۔ میزبانی کے فرائض قاضی محمد یسین ، رب نواز نائب ناظم نے ادا کئے ۔ جبکہ ملک طارق محمود ایڈووکیٹ ، سابق صدر بار ، ملک خضر حیات ناظم پچنند ، ملک محمد اسلم ناظم تھوہا محرم خان ، حکیم ریاض ایڈووکیٹ ناظم ملتان خورد نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ملک ظہور انور اعوان ، رفعت حیات پچنند، حکیم ریاض ، یعقوب ، ملک مظفر انور نے بھی خطاب کیا 

  تلہ گنگ (پ ر) ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی راجہ مشتاق حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری صرف پیپلزپارٹی کے نہیں بلکہ تمام پاکستانی عوام کے صدر ہیں کیونکہ انہیں چاروں صوبائی اسمبلیوں اورقومی اسمبلی کے ممبران نے منتخب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ تحصیل تلہ گنگ سرکاری تھا اگر وہ چیئرپرسن پیپلزپارٹی کی حیثیت سے تشریف لاتے تو پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کو سٹیج پر بلایا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری طورپر علاقے کے ایم پی ایزاور ایم این ایز کو دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے شرکت نہ کرکے اخلاقی و سیاسی تقاضوں کو پامال کیا ہے ۔ اب ان کی تنقید بلاجواز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں کہ صدر پاکستان تحصیل تلہ گنگ میں خود تشریف لائیں ہوں اور اربوں روپے کے منصوبہ کا افتتاح کیا ہو یہ نیکی اور عوام کی بے لوث خدمت پاکستان پیپلزپارٹی کے حصہ میں آئی ہے ۔ جسے اس علاقہ کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں راجہ مشتاق ایڈووکیٹ نے اس رویہ کو کہ ” نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے کی شدید مذمت کی ہے ۔

  تلہ گنگ (تلہ گنگ ٹائمزرپورٹ) پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی آرڈیننس کے ترمیمی بل 2010کی منظوری دیدی ہے ۔ اور سمری کو دستخط کیلئے گورنر پنجاب کے پاس بھیج دیا گیا ہے اب جیسے ہی گورنر پنجاب سمری پر دستخط کریں گے بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس 2010 قانون بن جائے گا اور بلدیاتی ناظمین سے سرکاری مراعات واپس لے لی جائیں گے ۔ معلوم ہوا ہے کہ تعینات ہونیوالے ایڈمنسٹریٹروں کو محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کی طرف سے ممکنہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ دوسری طرف بلدیاتی اداروں کو ریکوری کے اہداف میں شارف فال کا سامنا ہے جبکہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی اداروں میں کرپشن ، اقربا پروری اور دیگر بے قاعدگیوں کی شکایات پر کڑا احتساب کرنیکا فیصلہ بھی کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چھ ماہ سے پہلے پہلے احتساب کا عمل مکمل کر لیا جائے گا تاکہ آنیوالے بلدیاتی انتخابات میں ناظمین کی کرپشن کو عوام کے سامنے لایا جا سکے ۔ ایڈمنسٹریٹروں کو بھی خصوصی ٹاسک دئیے جانے کا امکان ہے ۔

  تلہ گنگ (تلہ گنگ ٹائمز رپورٹ) تحصیل تلہ گنگ میں غیر اعلانیہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ گزشتہ دنوں سردار غلام عباس نے ٹی ایم اے آکر ملک سلیم اقبال سے ملاقات کی اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بلدیاتی انتخابات اگر جماعتی بنیادوں پر ہوئے تو سردار غلام عباس ، ملک سلیم اقبال اورسردار ممتاز ٹمن اپنا آزاد پینل میدان میں لا سکتے ہیں اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب ایم این اے سردار فیض ٹمن نے بھی اپنے دوستوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ جبکہ سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو اعوان بھی اپنے مستقبل کے حوالے سے سرگرم ہوگئے ہیں ۔ اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار منصور حیات ٹمن ، وفاقی حکومت کے تعاون سے آگے بڑھ رہے ہیں اور علاقے میں انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں ۔ تاہم بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کوئی ٹھوس لائحہ عمل پیپلزپارٹی کی جانب سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے ۔ ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سرفہرست جارہے ہیں گزشتہ دنوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کا افتتاح کیا ہے اس موقع پر ناظمین اورمعززین کی بڑی تعداد موجود تھی جس کا فائدہ یقینا انہیں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہوگا اور وہ اپنا ایک مضبوط دھڑا بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ مسلم لیگ ق کے حافظ عمار یاسر نے ایک بار پھر کہا کہ ہمارا گروپ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گا اور اس حوالے سے دوستوں کیساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جلد ٹھوس لائحہ عمل سامنے لائیں گے ۔

 تلہ گنگ (نامہ نگار) معروف معالج ڈاکٹر طارق میاں کے انتقال پر لواحقین سے صدر پی ایم اے ڈاکٹر جاوید ملک آئی سرجن ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرزاق ، ڈاکٹر یوسف نیازی ، ڈاکٹر زاہد ملک ، چائیلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر جاوید ملک ،نے لواحقین سے اظہارتعزیت کی 

 تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) چودھری غلام ربانی کے بھائی چودھری نذر حسین کو ٹیلی فون پر جنرل (ر) مجید ملک ،، ایم این اے چودھری ایاز امیر ، جنرل (ر) غلام مصطفی ، سابق صوبائی وزیرچودھری ریاض ، سابق ایم این اے چودھری خورشید زمان ، جنرل (ر) فیض جیلانی ، نے شادی کے موقع پرمبارکباد دی ۔جبکہ ایم این اے سردار فیض ٹمن نے الکرم ہاﺅس آکر چودھری نذر حسین کو مبارکباد دی ۔

 تلہ گنگ (پ ر) علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار 2010 کے داخلوں کا آغاز 6 فروری سے ہوگیا ہے ۔ سمسٹر بہار 2010میں شامل تمام پروگراموں کے داخلہ فارم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی مقر رکردہ قیمت پرگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ کے اندر واقع علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی ر ابطہ دفتر میں کلرک ملک عابد محمود سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر0543-450571 اور 0301/5551262 ۔ پراسپیکٹس میٹرک ، انٹر میڈیٹ ،بی اے قیمت30روپے ، نمبر2:۔ پراسپیکٹس ایم اے قیمت250روپے ، نمبر3 ، پراسپیکٹس سی ٹی اے ٹی ٹی سی قیمت 100 روپے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ پانچ مارچ 2010 ہے ۔ 

  تلہ گنگ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما حافظ عمار یاسر نے سانحہ کراچی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کو گرفتار کریں تاکہ عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں 

  تلہ گنگ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے کہا کہ انہوں نے بغیر رشوت دئیے ایک ہفتے کے اندر 100سوئی گیس کنکشن لگوائے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو بھی سوئی گیس کے کنکشن کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے تو وہ ان سے براہ راست مل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس سے محروم علاقوں کو گیس کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں

  تلہ گنگ (نیوزڈیسک) نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر طاہر ملک جن کا تعلق تلہ گنگ سے ہے کیساتھ نمل یونیورسٹی کے رجسٹرار بریگیڈئر (ر) رانجھا کے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے تلہ گنگ پریس کلب کے صحافیو ں اور عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بریگیڈئر (ر) رانجھا کو ملازمت سے فی الفور برخاست کیاجائے ۔




 
 
بینر
بینر

ہر پیر کو شائع ہونے والا

بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

پول

این اے اکسٹھ:ضمنی انتخابات کون جیتے گا؟
 

مقبول ترین