|
ملتان خورد میں مسلح افراد کا بیوہ خاتون پروحشیانہ تشدد،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا |
|
|
|
پیر, 08 فروری 2010 15:53 |
|
تلہ گنگ ( نذر حسین چودھری سے)۔ تلہ گنگ کے موضع ملتان خورد میں 20کے قریب مسلح افراد نے بیوہ خاتون کی فصل تباہ کر دی،مزاحمت پر خاتون پر وحشیانہ تشدد۔تفصیلات کے مطابق مسماۃ ست بھائی بیوہ محمد خان ساکن ڈھوک لنگر داخلی ملتان خورد نے پو لیس تھانہ ٹمن کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان محمد عاقل،زمرد خان،محمد ناصر،محمد زبیر،جلال خان،باز خان،امیر خان،اللہ یار،محمد اسلم،شاہ نواز،عمر حیات،ظہیر حیدر،عثمان حیدر ہمراہ آٹھ نامعلوم افراد مسلح اسلحہ اور ڈنڈے زبردستی میری زمین میں گھس آئے اور میری تارا ویرہ کی کھڑی فصل تباہ کر دی میری مزاحمت پر انہوں نے مجھ پر وحشیانہ تشدد کیا اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
|