|
تھانہ ڈوہمن کے علاقے ربال میں مسلح ڈاکوئوں نے بیوہ خاتون کے گھرداخل ہوکر اسی ہزار روپے کی نقدی ،موٹر سائیکل اور پندرہ تولے سونا لوٹ لیا |
|
|
|
پیر, 08 فروری 2010 15:30 |
|
چکوال(عبدالغفور منہاس سے)۔تھانہ ڈوہمن کے علاقے ربال میں مسلح ڈاکوئوں نے بیوہ خاتون کا گھر لوٹ لیا۔اور اسی ہزار روپے کی نقدی، پندرہ تولے سونا اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔مسلح ڈاکو گزشتہ شب بارہ بجے کے قریب ربال میں بیوہ گلناز بیگم کے گھر داخل ہو گئے اور اسے یرغمال بنا کر پندرہ تولے سونا، اسی ہزار روپے کی نقدی اور ایک موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔ انہی ڈاکوئوں نے راستے میں ایک دیگر موٹر سائیکل سوار کو بھی لوٹ لیا پولیس کو رپورٹ دیدی گئی ہے |