|
بھگوال میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانی سنٹر میں کمسن بچوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھاجارہا ہے |
|
|
|
اتوار, 07 فروری 2010 13:45 |
|
چکوال(عبدالغفور منہاس سے)۔بھگوال میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کا سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پر بچے پانچویں اور آٹھویں کا امتحان دے رہے ہیں۔ پانچویں جماعت کا امتحان دینے والے بچے چونکہ کم عمر ہیں اس لیے انہیں پیپر حل کرنے کے موقع پر رف عمل کرنا پڑتا ہے مگر امتحانی عملہ ’’مشرف اور زرداری ‘‘بنا ہوا ہے۔اورکمسن بچوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھے ہوئے ہے۔ بچوں کو رف عمل کی اجازت بالکل نہیں دی جا رہی۔ اور جو بچہ رف عمل کے ساتھ سوال حل کرنے کی کوشش کرتا ہے اسے مارا پیٹاجاتاہے۔ جو کہ انتہائی زیادتی ہے امتحانی عملے کے خلاف کاروائی کی جائے اور کم سن بچوں کو رف عمل کا حق دیا جائے |