بینر
 
بینر

تازہ ترین خبروں کے لیے ای میل ایڈریس لکھیں۔

شاہ جہان سرفراز راجہ کی پیپلزپارٹی میں کوئی خدمات موجود نہیں،پیپلزپارٹی ضلع چکوال پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
اتوار, 07 فروری 2010 10:22
چکوال(عبدالغفور منہاس سے)۔پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چکوال کے رہنمائوں نے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر کے دعویدار شاہ جہان سرفراز راجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ جہان سرفراز راجہ کل تک مشرف کے گیت گاتے رہے ہیں اور وہ مشرف کے ریفرنڈم میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ اخباروں میں ریفرنڈم کی حمایت میں بیان بازی کا ریکارڈ بھی موجود ہے اور ان کی پیپلزپارٹی کے لیے کوئی خدمات موجود نہیں وہ بارہ افرادکے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے نو ساتھ چھوڑ گئے اور آج صرف تین افراد ان کے ساتھ بقایا ہیں۔پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک محمد نواز منارہ ، پیپلزلیبر بیورو کے صدر ظفر علی بلوچ، جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقار ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر مظہر بھٹی، جنرل سیکرٹری ملک ناصر عباس حطار، علماء ونگ کے صدر حافظ مہر محمد ،جنرل سیکرٹری تصدق شاہ، صدر چوآسیدن شاہ ملک محمد یوسف، صدر تلہ گنگ راجہ مشتاق ادلکہ،جنرل سیکرٹری چکوال عقیل عباس چکرال، صدر راجہ ذوالقرنین،حاجی محمد وزیر خان کلرکہار،اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا کہ شاہ جہان سرفراز راجہ آج ملک غلام جیلانی اختر کو کارنر لگا کر خود کو ضلعی صدر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ شاہ جہان سرفراز راجہ کی اتنی عمر نہیں جتنی ملک غلام جیلانی اختر کی پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں اور ملک غلام جیلانی اختر پارٹی کے دس بانی کارکنوں میں شمار ہوتے ہیں، پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ غلام جیلانی اختر بھٹو شہید کے ساتھ بننے والے آٹھویں نمبر پر کارکن تھے اور محترمہ بے نظیر بھٹو و ذوالفقار علی بھٹو کے بااعتماد دوستوں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک غلام جیلانی اختر کو ہی یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور شہید قائد بے نظیر بھٹو دونوں کے مشیر رہ چکے ہیں۔پارٹی رہنمائوں نے بتایا کہ سردار نواب خان مرحوم کے صدر کے وقت شاہ جہان سرفراز راجہ دیوار کے ساتھ لگے رہے اور نواب خان کی وفات کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے پارٹی کی ضلعی قیادت ملک غلام جیلانی اختر کے حوالے کی۔شاہ جہان سرفراز راجہ کو صدر بننے کا شوق تھا تو اس وقت کیوں خاموش رہے۔ پارٹی رہنمائوں نے راجہ پرویز اشرف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے بوکھلاہٹ میں پہلے شاہ جہان سرفراز راجہ کو اپنی تقریر میں صدر مخاطب کیا اور بعد ازاں منصور ٹمن کو بھی صدر کہہ ڈالا۔ اور یہ سازش شاہ جہان سرفراز راجہ نے اپنے چچا راجہ ریاض کے ذریعے کی تھی اور کارڈ جاری کرتے وقت بھی بددیانتی کی گئی۔پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ ضلع چکوال کے تمام پارٹی کارکنان بانی رہنما ضلعی صدر ملک غلام جیلانی اختر کی قیادت میں متحد ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما لیبر بیورو کے ضلعی صدر ظفر علی بلوچ نے اپنی گفتگو کے دوران جذباتی انداز میں کہا کہ شاہ جہان سرفراز راجہ کا رویہ منفی ہے اس لیے وہ کبھی الیکشن میںکامیاب نہیں ہو سکتے انہیں چاہئے کہ وہ پہلے کارکن بنیں پھرضلعی صدر بننے کے لیے کارکنوںکو اعتماد میں لیں کیونکہ پیپلزپارٹی قواعد و ضوابط والی پارٹی ہے کوئی مذاق نہیں۔
 
 
بینر
بینر

ہر پیر کو شائع ہونے والا

بینر
بینر
بینر
بینر
بینر

پول

این اے اکسٹھ:ضمنی انتخابات کون جیتے گا؟
 

مقبول ترین