|
منگل, 02 فروری 2010 19:06 |
منیب احمد، قاضی پارک شاہدرہ، لاہور کسی بھی کام کے بروقت کرنے کو وقت کی پابندی کہتے ہیں۔کامیاب زندگی گزارنے کے لیے وقت کی پابندی بہت ضروری ہے جو لوگ وقت کی پابندی نہیں کرتے وہ زندگی کی جدوجہد میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے بھی دنیا کا نظام چلانے کے لیے دن اور رات کا وقت مقرر کیاہے۔مسلمان کے لیے پانچ وقت کی عبادت کے لیے وقت مقرر کیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی نماز وقت پر ادا کرسکتے ہیں۔زندگی کے ہر شعبہ میں وقت کی پابندی نہایت ضروری ہے۔جیسے کاشتکار کسی بھی فصل کا بیج بونے کے لیے اس کے مقررہ وقت کا انتظار کرتا ہے۔ملازم اپنے مقررہ وقت پر دفتر جاتا ہے۔طالب علم اپنے مقررہ وقت پر سکول جاتا ہے۔کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارومدار وقت کی پابندی پر ہے۔وقتکی پابندی کامیاب زندگی گزارنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
|