انٹر ویو:انوارالحق (بیوروچیف کلر کہار)
تلہ گنگ اپ ڈیٹس:آصف علی زرداری کے دورہ چکوال سے مسلم لیگ(ن) کی مقامی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
ملک محمد اشفاق :پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے دورہ چکوال سے مسلم لیگ ن کو کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ پیپلز پارٹی کونقصان ضرور ہوا ہے کیو نکہ ایک جمہوری صدر نے پسماندہ علاقے کا دورہ کیا تو کسی ترقیاتی پیکیج کا اعلان نہیں کیا ۔بلکہ یہاں پر بھی انہوں نے اپنا ہی رونا رویا جس سے عوام میں شدید مایوسی پھیلی ہے خصو صا صدر کے دورے پر جو ہمارے مقامی پیپلز پارٹی کے راہنما ہیں انہیں صدر سے دور رکھا گیا ۔اورنہ ہی انھےں اپنے علاقے کے مسائل سے صدر کو آگاہ کر نے کا موقع فراہم کیا گیا جس سے چکوال کی عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ رہی ہے ۔
تلہ گنگ اپ ڈیٹس:صدر کے دورے کے موقع پر یونین ناظمین کو بلانا کیا پیپلز پارٹی کو مقامی سطح پر مضبوط کرنا نہیں تھا؟
ملک محمد اشفاق :ایسا ہو سکتا تھا مگر ہوا نہیںکیونکہ ان ناظمین کا بھی ردعمل واضح ہے وہ تو کہہ رہے ہیں کہ صدر کا دورہ انتہائی مایوس کن تھا اور نہ ہی کسی قابل ذکر شخصیت نے شرکت کی ہے بلکہ صدر کا دورہ ایک واپڈا شو آف پاور تھا۔
تلہ گنگ اپ ڈیٹس :آیندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی تیاریاں کیسی ہیں؟
ملک محمد اشفاق : مسلم لیگ ن آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پورے ضلع میں کلین سویپ کر ے گی کیو نکہ چکوال مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے مسلم لیگ ن انشاءاللہ چکوال کے علاوہ پورے ملک میں بھی کلین سویپ کر ے گی ہمارے قائدین کی پالیسیا ں اچھی ہیں اس لیے عوام انہیں پسند کر تی ہے مسلم لیگ ن ضلع چکوال میں ایاز امیر کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی آئندہ الیکشن کے بارے میں اسمبلی کے فیصلے کے بعد ضلعی قیادت جو فیصلہ کر ے گی اس کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی بھر پور تیاری کریں گے اور انشاءاللہ کلر کہار کی عوام کو مایوس نہیںکر یں گے ۔
تلہ گنگ اپ ڈیٹس:سابقہ ناظمین کی کارکردگی کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
ملک محمد اشفاق :سابقہ ناظمین کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے تحصیل کلر کہار کا 1995میں اعلان کیا گیا تھا اور فنڈ بھی ریلیز کر دیے گئے تھے لیکن ابھی تک اس کی بلڈنگ بھی تیار نہیں ہوئی جس سے ان کی نا اہلی واضح نظر آتی ہے کلر کہار میں پچھلے آٹھ سالوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیںہوا
تلہ گنگ اپ ڈیٹس:کلر کہار کے مسائل کیا کیا ہیں اور مسلم لیگ حل کے لئے کیا کر رہی ہے:
ملک محمد اشفاق :کلر کہار میں سیوریج کا مسئلہ جو ں کا توں ہے گلیوں میں پانی کھڑا ہے اس وقت کلر کہار جھیل خشک ہے اور کلر کہار شہر جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے جس سے ہیپاٹائٹس سی پھیل رہی ہے ٹی ایم او کو چاہیے کہ وہ نالے صاف کرائیں تاکہ گندگی نہ پھیلے کلر کہار میں واٹر سپلائی کا مسئلہ بھی پچھلے دور حکومت میں حل نہ ہو سکا اب بھی غریب عوام پینے کا پانی خرید کر استعمال کر رہے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ بہت بڑی ذیادتی ہے ۔کلر کہار میں سوئی گیس کی اشد ضرورت ہے کیو نکہ لوگ ایندھن کے لیے قیمتی باغات کاٹ رہے ہیں جس سے کلر کہار کی خوبصورتی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے ہم انشاءاللہ سیوریج ،واٹر سپلائی اور سوئی گیس کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر یں گے اور تحصیل کمپلیکس اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی جلد از جلد تعمیر کرائی جائے گی جب کہ عدالت کے لیے بھی بہت جلد جگہ مختص کی جائے گی ۔