|
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پچنند میںنہم اور دہم کلاس کو امتحانی فیس واپس کرنے کی تقریب |
|
|
|
ہفتہ, 19 دسمبر 2009 13:39 |
          وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پچنند میںنہم اور دہم کلاس کو امتحانی فیس واپس کرنے کے لئے گورنمنٹ بوائز ہا ئیر سیکنڈری سکول پچنند میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ناظم یو نین کو نسل پچنند ملک خضر حیات تھے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک رفعت حیات نے ادا کیئے۔تلاوت ِ کلامِ پاک محمد نعمان ،نعت رسولِ مقبول محمد شعیب،تقریر کے لئے فواد احمد طاہراورقہقہے ثناءاللہ نے بکھیرے۔معززینِ علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں حاجی محمد اسلم صدر انجمن تا جران ،ٹھیکدار ملک اعجاز خان،حاجی محبوب سوکی،ملک احمد خان کے علاوہ دیگر افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں ملک رفعت حیات نے تلہ گنگ اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کی ٹیم کا شکر یہ ادا کیا۔پچنند گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میںسٹاف کا کوئی مسئلہ نہیںرہا انتہائی محنتی اور لائق اساتذہ سکول میںموجود ہیں۔والدین ذرا سی توجہ دیں تو بچے امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس ہو سکتے ہیں۔کمپیوٹر لیب اور نہم ،دہم کی داخلہ فیس معاف کر نے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بے حد مشکور ہیں۔ان الفاظ کا اظہار ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پچنند الحاج عبداللہ صاحب نے کیا۔MPAملک ظہور انور اعوان نے ہائیر سیکنڈری کا درجہ دلواکر تاریخ میں اپنا نام امر کر دیا۔ |